BR100 Decreased By (-0.06%)
BR30 Decreased By (-0.43%)
KSE100 Decreased By (-0.09%)
KSE30 Decreased By (-0.08%)
BAFL 57.02 Increased By ▲ 0.15 (0.26%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.27 Decreased By ▼ -0.08 (-0.26%)
CNERGY 13.08 Decreased By ▼ -0.04 (-0.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 191.66 Decreased By ▼ -0.79 (-0.41%)
FABL 94.39 Increased By ▲ 0.25 (0.27%)
FCCL 52.70 Decreased By ▼ -0.09 (-0.17%)
FFL 14.58 Decreased By ▼ -0.14 (-0.95%)
GGL 19.29 Decreased By ▼ -0.27 (-1.38%)
HBL 306.90 Increased By ▲ 0.80 (0.26%)
HUBC 201.00 Decreased By ▼ -0.42 (-0.21%)
HUMNL 10.01 Decreased By ▼ -0.15 (-1.48%)
KEL 6.17 Increased By ▲ 0.08 (1.31%)
LOTCHEM 26.41 Decreased By ▼ -0.05 (-0.19%)
MLCF 93.00 Decreased By ▼ -0.16 (-0.17%)
OGDC 315.25 Decreased By ▼ -1.48 (-0.47%)
PAEL 35.60 Decreased By ▼ -0.03 (-0.08%)
PIBTL 14.70 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
PIOC 243.05 Decreased By ▼ -0.16 (-0.07%)
PPL 223.98 Decreased By ▼ -2.93 (-1.29%)
PRL 92.35 Decreased By ▼ -0.67 (-0.72%)
SNGP 91.99 Increased By ▲ 0.15 (0.16%)
SSGC 23.76 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.77 Decreased By ▼ -0.03 (-0.38%)
TPLP 12.75 Decreased By ▼ -0.22 (-1.7%)
TRG 56.51 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
UNITY 8.09 Increased By ▲ 0.02 (0.25%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
پاکستان

زیارت میں کلیئرنس آپریشن: 9 پولیس اہلکار شہید، 15 دہشت گرد ہلاک

  • لاپتہ ڈی ایس پی سمیت 8 اہلکار بحفاظت واپس پہنچ گئے، شاہد رند
شائع اپ ڈیٹ

بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے کچھ مانگی فیز تھری میں پولیس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا بڑا کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ اس دوران 9 پولیس اہلکار شہید ہوئے جبکہ 15 دہشتگرد مارے گئے۔

آج نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند نے باضابطہ طور پر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع زیارت میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، اور یہ کارروائی ایف سی، بلوچستان پولیس، سی ٹی ڈی، ایس او ڈبلیو اور اے ٹی ایف نے مل کر مشترکہ طور پر پوری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کا مقصد علاقے کو دشمنوں سے پاک کرنا اور لاپتہ ہونے والے اپنے جوانوں کو تلاش کرنا تھا۔

معاونِ وزیراعلیٰ شاہد رند نے حملے میں ہونے والے نقصان کے بارے میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں بلوچستان پولیس کے 9 افسران و اہلکار شہید ہوئے ہیں۔

انہوں نے شہداء کی تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ ان بہادر جوانوں میں ایس ایچ او تھانہ منگی، ایس ایچ او تھانہ کاوس اور اے ٹی ایف کے انچارج ہیڈ کانسٹیبل سیف اللہ سمیت دیگر اہلکار شامل ہیں جنہوں نے ملک کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔

شاہد رند نے مزید بتایا کہ ان تمام شہداء کی میتیں قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال زیارت منتقل کی جارہی ہیں۔

شاہد رند نے تصدیق کی ہے کہ حملے کے بعد لاپتہ ہونے والے ڈی ایس پی غلام سرور سمیت8 پولیس اہلکار دشوار گزار اور کٹھن پہاڑی راستوں سے گزر کر بحفاظت تھانہ کاچ پہنچ گئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک اور اہلکار کانسٹیبل رضوان کو بھی بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

شاہد رند نے حکومتِ بلوچستان کی طرف سے سیکیورٹی فورسز کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور صوبے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری یہ کارروائیاں اسی طرح جاری رہیں گی۔

یاد رہے کہ زیارت کے علاقے مانگی میں کل رات سے دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا جس کے بعد سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ طور پر کارروائی کرکے صورتحال پر قابو پا لیا ہے۔

Comments

200 حروف