BR100 Increased By (1.4%)
BR30 Increased By (1.58%)
KSE100 Increased By (1.12%)
KSE30 Increased By (1.31%)
BAFL 62.13 Increased By ▲ 0.49 (0.79%)
BIPL 28.42 Decreased By ▼ -0.05 (-0.18%)
BOP 37.13 Increased By ▲ 0.28 (0.76%)
CNERGY 8.50 Increased By ▲ 0.18 (2.16%)
DFML 20.52 Decreased By ▼ -0.07 (-0.34%)
DGKC 233.98 Increased By ▲ 7.08 (3.12%)
FABL 104.18 Increased By ▲ 2.62 (2.58%)
FCCL 58.63 Decreased By ▼ -0.03 (-0.05%)
FFL 18.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.11%)
GGL 26.43 Decreased By ▼ -0.19 (-0.71%)
HBL 318.15 Increased By ▲ 12.24 (4%)
HUBC 235.65 Increased By ▲ 2.04 (0.87%)
HUMNL 11.25 Decreased By ▼ -0.03 (-0.27%)
KEL 8.17 Decreased By ▼ -0.07 (-0.85%)
LOTCHEM 30.56 Increased By ▲ 1.18 (4.02%)
MLCF 109.51 Increased By ▲ 2.34 (2.18%)
OGDC 348.72 Increased By ▲ 3.29 (0.95%)
PAEL 46.72 Increased By ▲ 1.33 (2.93%)
PIBTL 18.86 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
PIOC 286.21 Increased By ▲ 1.65 (0.58%)
PPL 252.66 Increased By ▲ 3.95 (1.59%)
PRL 36.45 Increased By ▲ 0.16 (0.44%)
SNGP 120.55 Increased By ▲ 1.78 (1.5%)
SSGC 32.35 Increased By ▲ 0.98 (3.12%)
TELE 9.09 Decreased By ▼ -0.12 (-1.3%)
TPLP 12.54 Increased By ▲ 0.90 (7.73%)
TRG 67.30 Decreased By ▼ -0.32 (-0.47%)
UNITY 10.75 Decreased By ▼ -0.18 (-1.65%)
WTL 1.26 Decreased By ▼ -0.02 (-1.56%)
دنیا

بھارت کے شورش زدہ شمال مشرقی علاقے میں گھات لگا کر حملہ، 2 فوجی ہلاک

  • 2023 میں شروع ہونے والے اس تنازع میں اب تک 250 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

بھارت کی شورش زدہ شمال مشرقی ریاست منی پور میں پیر کو شدت پسندوں کے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں دو بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔ دور افتادہ ریاست میں تشدد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

منی پور میں گزشتہ تین برس سے اکثریتی ہندو میتیئی اور اقلیتی عیسائی کوکی برادریوں کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں ہوتی رہی ہیں، تاہم حالیہ مہینوں میں تشدد میں شدت آنے کے ساتھ ناگا گروپ بھی اس تنازع میں شامل ہو گیا ہے۔

2023 میں شروع ہونے والے اس تنازع میں اب تک 250 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ریاست کے وزیراعلیٰ یونم کھیم چند سنگھ نے ایک بیان میں کہا کہ نیم فوجی دستے آسام رائفلز کے دو اہلکار ضلع اوکھرول میں ”شدت پسندوں کے گھات لگا کر کیے گئے حملے“ میں ہلاک ہوئے۔

انہوں نے کہا، ”قتل کے ذمہ دار عناصر کو گرفتار کر کے ملک کے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔“ تاہم حملہ آوروں کی شناخت کے بارے میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

اوکھرول ضلع بنیادی طور پر عیسائی ناگا قبیلے کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

2023 میں تشدد شروع ہونے کے بعد منی پور میں کئی ماہ تک انٹرنیٹ سروس معطل رہی تھی، جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 60 ہزار افراد بے گھر ہو گئے تھے۔

مسلسل کشیدگی کے باعث ریاست کے ہزاروں مکین اب بھی اپنے گھروں کو واپس نہیں جا سکے ہیں۔

دریں اثنا، بھارتی حکومت نے ریاست میں معمولات بحال کرنے کی کوششیں تیز کرتے ہوئے گزشتہ ماہ انسداد دہشت گردی کے ادارے این آئی اے کے ذریعے تشدد، لوٹ مار اور ڈکیتی کے الزامات میں 10 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

Comments

200 حروف