BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ویڈیو مانیٹرنگ سسٹم نہ لگانے پر 421 ٹیکسٹائل یونٹس کو نوٹسز جاری

  • رجسٹرڈ یونٹس کی پیداوار کی ویڈیو اینالیٹکس کے ذریعے الیکٹرانک نگرانی کی جائے گی، ایف بی آر
شائع اپ ڈیٹ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ویڈیو اینالیٹکس یا پروڈکشن مانیٹرنگ سسٹم نصب نہ کرنے پر 421 ٹیکسٹائل اسپننگ یونٹس کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے غیرتعمیل کرنے والی ٹیکسٹائل اسپننگ یونٹس کے لیے گرین چینل کے ذریعے درآمدی سہولت ختم کرنے اور ان کے ٹیکس ریفنڈز روکنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کو تمام ٹیکسٹائل اسپننگ یونٹس کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

421 یونٹس میں سے 12 ٹیکسٹائل اسپننگ یونٹس نے سسٹم کی تنصیب کے لیے وینڈرز (فراہمی کنندگان) سے معاہدے کرلیے ہیں۔ کل 6 ٹیکسٹائل اسپننگ یونٹس نے اپنی فیکٹریوں میں پروڈکشن مانیٹرنگ سسٹم نافذ کرلیے ہیں اور چھ یونٹس میں تنصیب کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر ان ٹیکسٹائل اسپننگ یونٹس کے خلاف سخت نفاذی اقدامات کرے گا جو اپنی فیکٹریوں میں ویڈیو اینالیٹکس (ڈیجیٹل آئی) سسٹم نصب کرنے سے انکار کریں گی۔ ان اقدامات میں درآمدات پر پابندی، جرمانے اور دیگر تادیبی کارروائیاں، بشمول معطلی بھی شامل ہوں گی۔

ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسپننگ یونٹس میں ویڈیو مانیٹرنگ یا ویڈیو اینالیٹکس (ڈیجیٹل آئی) سسٹم کے نفاذ کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے بھرپور اور سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایف بی آر کی تمام فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر تعمیل کرنے والے اسپننگ یونٹس کے خلاف سخت نفاذی اقدامات اٹھائیں۔

جو یونٹس مزاحمت دکھائیں گے انہیں درآمدات پر پابندی، جرمانے، کاروباری احاطے کو سیل کرنے، سیلز ٹیکس رجسٹریشن کی معطلی، بلیک لسٹنگ اور پیداواری مقامات سے سامان کی کلیئرنس نہ ملنے جیسے اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایف بی آر نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹیکسٹائل اسپننگ میں مصروف رجسٹرڈ یونٹس کی پیداوار کی ویڈیو اینالیٹکس کے ذریعے الیکٹرانک نگرانی کی جائے گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف