BR100 Increased By (0.99%)
BR30 Increased By (0.38%)
KSE100 Increased By (1.06%)
KSE30 Increased By (1.14%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.23 (-0.4%)
BIPL 27.01 Increased By ▲ 0.19 (0.71%)
BOP 35.09 Increased By ▲ 0.05 (0.14%)
CNERGY 8.17 Increased By ▲ 0.08 (0.99%)
DFML 19.67 Increased By ▲ 0.25 (1.29%)
DGKC 223.27 Increased By ▲ 3.21 (1.46%)
FABL 99.24 Increased By ▲ 1.27 (1.3%)
FCCL 57.55 Increased By ▲ 1.36 (2.42%)
FFL 17.88 Increased By ▲ 0.20 (1.13%)
GGL 23.37 Decreased By ▼ -0.23 (-0.97%)
HBL 292.21 Increased By ▲ 2.02 (0.7%)
HUBC 233.45 Increased By ▲ 6.00 (2.64%)
HUMNL 11.17 Increased By ▲ 0.24 (2.2%)
KEL 8.54 Decreased By ▼ -0.03 (-0.35%)
LOTCHEM 28.07 Increased By ▲ 0.53 (1.92%)
MLCF 106.91 Increased By ▲ 0.40 (0.38%)
OGDC 334.87 Decreased By ▼ -0.33 (-0.1%)
PAEL 45.45 Increased By ▲ 0.45 (1%)
PIBTL 19.08 Increased By ▲ 0.81 (4.43%)
PIOC 283.37 Increased By ▲ 13.33 (4.94%)
PPL 242.62 Decreased By ▼ -1.87 (-0.76%)
PRL 35.67 Increased By ▲ 0.73 (2.09%)
SNGP 120.93 Increased By ▲ 2.33 (1.96%)
SSGC 32.08 Increased By ▲ 1.25 (4.05%)
TELE 8.87 Increased By ▲ 0.17 (1.95%)
TPLP 10.73 Increased By ▲ 0.47 (4.58%)
TRG 63.67 Increased By ▲ 0.31 (0.49%)
UNITY 10.82 Increased By ▲ 0.16 (1.5%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.01 (0.81%)
پاکستان

سندھ بجٹ میں کراچی کے لیے 100 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے، شرجیل میمن

  • کراچی کی ترقی، خوشحالی اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سینئر وزیر
شائع June 30, 2026 اپ ڈیٹ June 30, 2026 03:48pm

سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی، خوشحالی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے، بجٹ 2026-27 میں کراچی کے لیے 100 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔

ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کیلئے مختص فنڈز پانی کی فراہمی، نکاسی آب، سڑکوں کی تعمیر و بحالی و دیگر عوامی سہولیات پر خرچ کیے جائیں گے، پاکستان پیپلز پارٹی نعروں کی نہیں بلکہ عملی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، کراچی کے عوام کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری اور عزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کی سب سے بڑی ضرورت جدید، محفوظ اور باوقار سفری سہولیات ہیں، حکومت کو اس کا ادراک ہے، سندھ حکومت عوام کی سفری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تاریخی اقدامات کررہی ہے، 500 جدید الیکٹرک بسیں اور ڈبل ڈیکر بسیں جلد کراچی کی سڑکوں پر چلتی نظر آئیں گی۔

سینئر وزیر نے کہا کہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا سندھ حکومت کی معاشی حکمتِ عملی کا اہم ستون ہے۔ بجٹ میں نوجوانوں کے روشن مستقبل کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔ صنعتی زونز، ترقیاتی منصوبوں، ٹرانسپورٹ اسکیموں اور بڑے انفرااسٹرکچر منصوبوں کے ذریعے ہزاروں نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے دروازے کھلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کا مرکز ہمیشہ عام آدمی، محنت کش، مزدور، کسان، نوجوان اور متوسط طبقہ رہا ہے ۔ سندھ حکومت وسائل کو عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے، روزگار، تعلیم، صحت اور جدید شہری سہولیات کی فراہمی پر خرچ کر رہی ہے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر سیاسی مقاصد کے لیے کراچی اور سندھ کا منفی تاثر پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں، عوام ترقیاتی منصوبوں، بہتر ٹرانسپورٹ، جاری تعمیراتی کاموں اور عوامی فلاح کے اقدامات کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے، عوام بخوبی جانتی ہے کہ سندھ حکومت مشکلات کے باوجود وسائل کو عوام کی فلاح پر خرچ کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مالی سال 2026-27 کا بجٹ محض اعداد و شمار کا مجموعہ نہیں بلکہ روشن مستقبل، بہتر روزگار اور ایک خوشحال سندھ کی جانب عملی پیش رفت کا بجٹ ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف