درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس اب اقساط میں ادا کیا جا سکے گا
- فنانس ایکٹ 2026 کے تحت سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے نویں شیڈول میں ترمیم
فنانس ایکٹ 2026 کے تحت یکم جولائی 2026 سے پاکستانی شہریوں کو درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
تاہم یہ سہولت اس شرط سے مشروط ہے کہ درآمد کیے گئے موبائل فون پر عائد تمام اقساط اسی مالی سال کے اختتام سے قبل ادا کرنا ہوں گی جس کے دوران فون درآمد کیا گیا ہو۔
فنانس ایکٹ 2026 کے تحت سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے نویں شیڈول میں ترمیم کردی گئی ہے۔
فنانس ایکٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ڈیوائس آئیڈینٹیفکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم کے ذریعے درآمدی موبائل فون پر ٹیکس ادا کرنے کے پابند افراد کو مقررہ طریقہ کار کے تحت اقساط میں ٹیکس ادا کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے، تاہم یہ شرط برقرار رہے گی کہ تمام اقساط اسی مالی سال کے اختتام سے قبل ادا کرنا ہوں گی جس کے دوران موبائل فون درآمد کیا گیا ہو۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026


Comments