BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کھیل

الکاراز کی غیر موجودگی میں ہسپانوی نوجوان جودار کا ومبلڈن ڈیبیو متاثر کن رہا

  • 19 سالہ رافائل جودار نے شاندار ومبلڈن ڈیبیو میں اسپین کی ٹینس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے حریف کو یکطرفہ انداز میں شکست دے دی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی نمبر ایک کارلوس الکاراز جہاں کلائی کی انجری کے باعث اپنے گھر میں آرام کر رہے ہیں اور ٹینس کے لیجنڈ رافیل نڈال مايورکا کے ساحل کے قریب اپنی کشتی پر وقت گزار رہے ہیں، وہیں اسپین کے پاس ایک اور ابھرتا ہوا ستارہ رافائل جودار کی صورت میں ومبلڈن میں موجود ہے۔

19 سالہ جودار نے پیر کے روز آل انگلینڈ کلب میں اپنے مین ڈرا کیریئر کا آغاز کیا اور گھاس کے کورٹ پر اپنے پہلے ہی پروفیشنل میچ میں غیر معمولی اعتماد دکھایا۔ انہوں نے مقامی وائلڈ کارڈ کھلاڑی فیلکس گل کو 6-3، 6-3، 7-5 سے باآسانی شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

کورٹ تھری پر یہ مقابلہ کاغذی طور پر برطانوی کھلاڑی کے لیے ایک موقع سمجھا جا رہا تھا کہ وہ 220ویں رینکنگ کے باوجود اپ سیٹ کر سکے، لیکن حقیقت میں ایسا کبھی ہوتا نظر نہیں آیا۔ جودار نے شروع ہی سے میچ پر گرفت مضبوط رکھی اور تجربے کی کمی کے باوجود بھرپور دباؤ قائم رکھا۔

میچ کے بعد جودار نے کہا کہ ”یہ ایک مشکل میچ تھا اور فیلکس نے اچھا کھیل پیش کیا۔ اس سطح پر میرا کھیل کافی بہتر ہے، اگرچہ میں نے گھاس پر زیادہ نہیں کھیلا، اس لیے ابھی مزید ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہے۔ اسی وجہ سے میں پہلے ہی ویمبلڈن آ گیا تھا تاکہ تیاری کر سکوں۔ اب اگلا میچ دیکھنا ہے۔“

ایک سال قبل عالمی رینکنگ میں تقریباً 500 نمبر پر موجود 6 فٹ 3 انچ قد کے جودار نے مختصر عرصے میں شاندار ترقی کی ہے۔ اس سال انہوں نے اپنے گرینڈ سلیم ڈیبیو پر فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی اور مراکش میں اپنا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل بھی جیتا۔

ماضی میں ہسپانوی کھلاڑیوں کو مٹی کے کورٹ کا ماہر سمجھا جاتا تھا، لیکن نڈال اور پھر الکاراز نے اس تاثر کو بدل دیا۔ اب جودار بھی اسی روایت کو آگے بڑھاتے دکھائی دے رہے ہیں، جن کا طاقتور بیس لائن کھیل، مضبوط سرو اور جارحانہ انداز انہیں گھاس کے کورٹ پر بھی خطرناک حریف بنا رہا ہے۔

تیسرے سیٹ میں وقتی طور پر ایک موقع پر جب وہ بریک سے پیچھے ہوئے تو لگا کہ میچ طول پکڑ سکتا ہے، لیکن انہوں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے دو بار بریک لے کر میچ اپنے نام کر لیا۔

اب جودار کا اگلا امتحان اپنے ہم وطن اور تجربہ کار کھلاڑی پابلو کارینو بستا کے خلاف ہوگا، جو ان کے لیے کہیں سخت چیلنج ثابت ہو سکتا ہے۔

Comments

200 حروف