BR100 Decreased By (-0.63%)
BR30 Decreased By (-0.61%)
KSE100 Decreased By (-0.43%)
KSE30 Decreased By (-0.54%)
BAFL 58.30 Decreased By ▼ -0.49 (-0.83%)
BIPL 26.81 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 35.07 Decreased By ▼ -0.31 (-0.88%)
CNERGY 8.09 Decreased By ▼ -0.11 (-1.34%)
DFML 19.60 Decreased By ▼ -0.17 (-0.86%)
DGKC 220.60 Decreased By ▼ -1.34 (-0.6%)
FABL 98.00 Increased By ▲ 1.09 (1.12%)
FCCL 59.02 Increased By ▲ 0.66 (1.13%)
FFL 17.71 Decreased By ▼ -0.13 (-0.73%)
GGL 23.70 Increased By ▲ 0.16 (0.68%)
HBL 293.92 Decreased By ▼ -0.18 (-0.06%)
HUBC 227.95 Decreased By ▼ -3.46 (-1.5%)
HUMNL 10.95 Decreased By ▼ -0.12 (-1.08%)
KEL 8.58 Decreased By ▼ -0.17 (-1.94%)
LOTCHEM 27.70 Decreased By ▼ -0.37 (-1.32%)
MLCF 107.00 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 335.99 Decreased By ▼ -3.97 (-1.17%)
PAEL 45.20 Increased By ▲ 0.71 (1.6%)
PIBTL 18.37 Decreased By ▼ -0.27 (-1.45%)
PIOC 270.14 Decreased By ▼ -3.71 (-1.35%)
PPL 244.74 Decreased By ▼ -3.24 (-1.31%)
PRL 34.97 Decreased By ▼ -0.32 (-0.91%)
SNGP 119.60 Decreased By ▼ -3.57 (-2.9%)
SSGC 30.94 Decreased By ▼ -1.10 (-3.43%)
TELE 8.72 Decreased By ▼ -0.15 (-1.69%)
TPLP 10.27 Decreased By ▼ -0.30 (-2.84%)
TRG 63.44 Decreased By ▼ -0.96 (-1.49%)
UNITY 10.75 Decreased By ▼ -0.37 (-3.33%)
WTL 1.24 Decreased By ▼ -0.02 (-1.59%)
پاکستان

پاکستان سستا ایرانی تیل اور گیس خریدنے پر غور کر رہا ہے، علی پرویز ملک

  • ایرانی خام تیل سے فرنس آئل کی پیداوار نسبتاً زیادہ ہوتی ہے جبکہ ملک میں اس ایندھن کی طلب محدود ہے، ماہرین
شائع June 29, 2026 اپ ڈیٹ June 29, 2026 09:11am

وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اتوار کو کہا ہے کہ پاکستان سستا ایرانی تیل اور گیس خریدنے پر غور کر رہا ہے۔

تہران پر امریکی پابندیوں میں عارضی نرمی کے بعد پاکستان کے لیے ایران سے نسبتاً سستا خام تیل درآمد کرنے کا امکان ایک بار پھر پیدا ہو گیا ہے۔

اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان رعایتی قیمت پر خام تیل درآمد کر سکتا ہے اور اسے مقامی ریفائنریوں میں پراسیس کر کے زیادہ قدر رکھنے والی پیٹرولیم مصنوعات تیار کر سکتا ہے۔

تخمینوں کے مطابق اگر پاکستان اپنی مجموعی پیٹرولیم ضروریات کا 10 سے 20 فیصد حصہ رعایتی نرخوں پر ایران سے درآمد کرے، جس میں فریٹ کی بچت بھی شامل ہو، تو ملک کو سالانہ 170 سے 340 ملین امریکی ڈالر تک درآمدی اخراجات میں بچت ہو سکتی ہے۔

تاہم صنعتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ پاکستان کی مقامی ریفائنریاں تکنیکی طور پر ایرانی خام تیل کو پراسیس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، لیکن تجارتی اور آپریشنل چیلنجز بدستور موجود ہیں، خاص طور پر اس لیے کہ ایرانی خام تیل سے فرنس آئل کی پیداوار نسبتاً زیادہ ہوتی ہے جبکہ ملک میں اس ایندھن کی طلب محدود ہے۔

اسی تناظر میں لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت اب ایران سے سستا خام تیل درآمد کرنے کے امکان پر غور کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے متحرک ہے، کیونکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے پوری قوم کو مشکلات سے دوچار کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب وہ مشکل مرحلہ گزر چکا ہے اور اچھے دن آنے والے ہیں۔

وزیرِ پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مقامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کی گئی کمی بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی سے بھی زیادہ ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف