BR100 Increased By (0.44%)
BR30 Increased By (1.39%)
KSE100 Increased By (0.62%)
KSE30 Increased By (0.61%)
BAFL 58.79 Decreased By ▼ -0.35 (-0.59%)
BIPL 26.82 Increased By ▲ 0.20 (0.75%)
BOP 35.38 Increased By ▲ 0.26 (0.74%)
CNERGY 8.20 Increased By ▲ 0.05 (0.61%)
DFML 19.77 Increased By ▲ 0.08 (0.41%)
DGKC 221.94 Increased By ▲ 3.32 (1.52%)
FABL 96.91 Decreased By ▼ -0.15 (-0.15%)
FCCL 58.36 Increased By ▲ 1.61 (2.84%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.04 (-0.22%)
GGL 23.54 Decreased By ▼ -0.12 (-0.51%)
HBL 294.10 Increased By ▲ 1.11 (0.38%)
HUBC 231.41 Decreased By ▼ -0.40 (-0.17%)
HUMNL 11.07 Decreased By ▼ -0.05 (-0.45%)
KEL 8.75 Increased By ▲ 0.33 (3.92%)
LOTCHEM 28.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.53%)
MLCF 107.15 Increased By ▲ 3.85 (3.73%)
OGDC 339.96 Increased By ▲ 1.79 (0.53%)
PAEL 44.49 Increased By ▲ 1.02 (2.35%)
PIBTL 18.64 Increased By ▲ 0.94 (5.31%)
PIOC 273.85 Increased By ▲ 3.85 (1.43%)
PPL 247.98 Increased By ▲ 3.66 (1.5%)
PRL 35.29 Decreased By ▼ -0.14 (-0.4%)
SNGP 123.17 Decreased By ▼ -2.49 (-1.98%)
SSGC 32.04 Decreased By ▼ -0.90 (-2.73%)
TELE 8.87 Decreased By ▼ -0.04 (-0.45%)
TPLP 10.57 Decreased By ▼ -0.26 (-2.4%)
TRG 64.40 Decreased By ▼ -0.50 (-0.77%)
UNITY 11.12 Increased By ▲ 0.09 (0.82%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.01 (0.8%)
کاروبار اور معیشت

حکومتی قرضوں میں اضافے کی رفتار 15 سال کی کم ترین سطح پر

مالی سال 26 میں ملکی قرضوں میں اضافے کی رفتار 5 فیصد تک محدود رہی، خرم شہزار
شائع June 27, 2026 اپ ڈیٹ June 27, 2026 01:49pm

حکومتی قرضوں میں اضافے کی رفتار 15 سال کی کم ترین سطح پر آگئی جس میں جاری مالی سال کے دوران اب تک صرف 5 فیصد اضافہ ہوا جب کہ مالی سال 23 میں یہ شرح 23 فیصد تھی۔ حکام کے مطابق یہ بہتری قرضوں کے استحکام اور محتاط مالیاتی انتظام کی عکاس ہے۔

جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں مشیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بعض پوسٹ حکومتوں کا موازنہ مجموعی قرضوں کے اعدادوشمار کی بنیاد پر کرتی ہیں، حالانکہ دنیا میں کہیں بھی خودمختار ممالک کے قرضوں کا جائزہ اس طریقے سے نہیں لیا جاتا۔ قرضوں کا اندازہ سرخیوں کی بنیاد پر نہیں بلکہ ان کے پائیدار ہونے کی بنیاد پر لگایا جاتا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے مشیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا کہ وفاقی حکومت کا موجودہ قرض 81.9 کھرب روپے ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ 97 سے 100 کھرب روپے کے جن اعدادوشمار کا حوالہ دیا جارہا ہے وہ مجموعی قرضوں اور واجبات پر مشتمل ہیں جن میں نجی شعبے کی ذمہ داریاں بھی شامل ہیں، لہٰذا انہیں صرف وفاقی حکومت کے قرض کے طور پر پیش کرنا درست نہیں۔

مشیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا کہ عالمی سطح پر قرضوں کا جائزہ لینے کا تسلیم شدہ پیمانہ قرض ٹو جی ڈی پی کا تناسب ہے، نہ کہ قرض کی مطلق مالیت یا روپے میں اس کا حجم۔

پاکستان کا قرض ٹو جی ڈی پی تناسب مالی سال 19-2018 میں تقریباً 76 فیصد سے کم ہوا جو مالی سال 23-2022 تک تقریباً 75 فیصد کے قریب رہا اور اب مالی سال 26-2025 میں کم ہو کر تقریباً 68 فیصد پر آگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ پاکستان کا بیرونی قرض بہ نسبت جی ڈی پی مالی سال 2019-20 میں تقریباً 28 فیصد تھا جو مالی سال 2022-23 تک اسی سطح پر برقرار رہا، تاہم مالی سال 2025-26 میں کم ہو کر تقریباً 21 فیصد رہ گیا ہے جس کے نتیجے میں بیرونی قرضوں کی ادائیگی سے متعلق خطرات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ سمت ہے جس کا ہر ملک ہدف رکھتا ہے۔

مشیر خزانہ نے نشاندہی کی کہ مرکزی قرضوں میں اضافے کی رفتار ڈرامائی حد تک سست پڑ گئی ہے جو مالی سال 2023 میں 23 فیصد سے کم ہو کر موجودہ مالی سال میں 5 فیصد رہ گئی ہےجو کہ گزشتہ 15 برس میں سب سے سست رفتار ہے جب کہ اس کا تاریخی اوسط تقریباً 12 فیصد سالانہ رہا ہے۔

مزید برآں پاکستان کے مقامی قرضوں کی اوسط میچورٹی 2.8 سال سے بڑھ کر 3.8 سال ہو گئی ہے جس سے ری فنانسنگ کا خطرہ نمایاں طور پر کم ہوا ہے۔ دوسری جانب 4.7 ٹریلین روپے کے قرض کی واپسی کی گئی ہے جو کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔

خرم شہزاد نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ ہر حکومت قرض لیتی ہے، اسے چکاتی ہے اور میچور ہونے والے قرضوں کو ری فنانس کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اصل سوال یہ ہے کہ آیا قرض زیادہ پائیدار، زیادہ قابلِ برداشت اور کم خطرناک ہورہا ہے یا نہیں۔ آج اس کا جواب ہاں میں ہے۔

Comments

200 حروف