BR100 Increased By (0.44%)
BR30 Increased By (1.39%)
KSE100 Increased By (0.62%)
KSE30 Increased By (0.61%)
BAFL 58.79 Decreased By ▼ -0.35 (-0.59%)
BIPL 26.82 Increased By ▲ 0.20 (0.75%)
BOP 35.38 Increased By ▲ 0.26 (0.74%)
CNERGY 8.20 Increased By ▲ 0.05 (0.61%)
DFML 19.77 Increased By ▲ 0.08 (0.41%)
DGKC 221.94 Increased By ▲ 3.32 (1.52%)
FABL 96.91 Decreased By ▼ -0.15 (-0.15%)
FCCL 58.36 Increased By ▲ 1.61 (2.84%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.04 (-0.22%)
GGL 23.54 Decreased By ▼ -0.12 (-0.51%)
HBL 294.10 Increased By ▲ 1.11 (0.38%)
HUBC 231.41 Decreased By ▼ -0.40 (-0.17%)
HUMNL 11.07 Decreased By ▼ -0.05 (-0.45%)
KEL 8.75 Increased By ▲ 0.33 (3.92%)
LOTCHEM 28.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.53%)
MLCF 107.15 Increased By ▲ 3.85 (3.73%)
OGDC 339.96 Increased By ▲ 1.79 (0.53%)
PAEL 44.49 Increased By ▲ 1.02 (2.35%)
PIBTL 18.64 Increased By ▲ 0.94 (5.31%)
PIOC 273.85 Increased By ▲ 3.85 (1.43%)
PPL 247.98 Increased By ▲ 3.66 (1.5%)
PRL 35.29 Decreased By ▼ -0.14 (-0.4%)
SNGP 123.17 Decreased By ▼ -2.49 (-1.98%)
SSGC 32.04 Decreased By ▼ -0.90 (-2.73%)
TELE 8.87 Decreased By ▼ -0.04 (-0.45%)
TPLP 10.57 Decreased By ▼ -0.26 (-2.4%)
TRG 64.40 Decreased By ▼ -0.50 (-0.77%)
UNITY 11.12 Increased By ▲ 0.09 (0.82%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.01 (0.8%)
پاکستان

گومل زام ہائیڈل پاور اسٹیشن اپنی مکمل صلاحیت 17.4 میگاواٹ پر بحال

  • گومل زام ہائیڈل پاور اسٹیشن میں 8.7 میگاواٹ کے دو پیداواری یونٹس نصب ہیں
شائع June 26, 2026 اپ ڈیٹ June 26, 2026 12:33pm

واپڈا نے جنوبی وزیرستان میں واقع گومل زام ہائیڈل پاور اسٹیشن کے متاثرہ یونٹ کو بحال کردیا۔ یونٹ کے محفوظ اور قابل اعتماد آپریشن کو یقینی بنانے کیلئے مطلوبہ ٹیسٹ کامیابی کے ساتھ مکمل کئے گئے جس کے بعد بحال کئے گئے پیداواری یونٹ کو نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق متاثرہ یونٹ فعال ہونے کے بعد گومل زام ہائیڈل پاور اسٹیشن اپنی مکمل پیداواری صلاحیت یعنی 17.4 میگاواٹ پر بحال ہوگیا ہے جس سے خیبر پختونخوا کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد مستفید ہوں گے۔ قبل ازیں یہ ہائیڈل پاور اسٹیشن گزشتہ 8 سال سے اپنی نصف صلاحیت پر بجلی پیدا کر رہا تھا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ گومل زام ہائیڈل پاور اسٹیشن میں 8.7 میگاواٹ کے دو پیداواری یونٹس نصب ہیں اور ہر یونٹ کی پیداواری صلاحیت 8.7 میگاواٹ ہے۔

یہ پاور سٹیشن 132 کے وی جنوبی وزیرستان-ٹانک ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک ہے اور یہ نیشنل گرڈ کو ہر سال 9 کروڑ 9 لاکھ یونٹ کم لاگت اور ماحول دوست پن بجلی مہیا کر سکتاہے۔

اکتوبر 2016ء میں تکنیکی خرابی کے باعث ریورس پاور پروٹیکش ریلے غیر فعال ہونے پر ہائیڈل پاور اسٹیشن کے دونوں یونٹس سے بجلی کی پیداوار بند ہوگئی۔

واپڈا نے اپنی مہارت اور وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جون 2018ء میں ایک یونٹ کو بحال کرلیا تاہم دوسرے یونٹ کو پہنچنے والے نقصان کی نوعیت کی وجہ سے اسے بحال نہیں کیا جاسکا۔

دوسرے یونٹ کی بحالی کا کام علاقے میں امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے کم و بیش 10 سال تک سر انجام نہیں دیا جا سکا۔ بالآخر مذکورہ یونٹ کی بحالی کا کام جو 35 کروڑ 95 لاکھ روپے پر مشتمل تھا، ایک جوائنٹ ونچر کو ایوارڈ کیا گیا۔

بحالی کا یہ کام 5 اپریل 2026ء میں شروع ہوا جسے صرف 80 روز میں 25 جون کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا۔گومل زام ہائیڈل پاور سٹیشن، کثیر المقاصد گومل زام ڈیم پراجیکٹ کا اہم حصہ ہے۔ آبپاش زراعت کے لیے پانی کی دستیابی کو یقینی بنانا، سیلاب کی روک تھام اور کم لاگت بجلی کی پیداوار ڈیم کے بنیادی مقاصد ہیں۔

2013ء میں تکمیل کے بعد سے گومل زام ڈیم اس دور دراز اور پسماندہ علاقے سے غربت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔گومل زام ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 11 لاکھ 40 ہزار ایکڑ فٹ ہے جس سے ایک لاکھ 91 ہزار 139 ایکڑ اراضی کو سیراب کیا جاتا ہے جبکہ اس منصوبے سے 17.4 میگاواٹ سستی پن بجلی بھی پیدا ہو سکتی ہے۔


کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف