BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

ایس آئی ایف سی نے اسٹریٹجک ماچیکے تارو جبہ وائٹ آئل پائپ لائن کی منظوری کی راہ ہموار کر دی

  • ماچیکے–تھلیان–تارو جبہ وائٹ آئل پائپ لائن (ایم ٹی ٹی۔ ڈبلیو او پی) ایک اسٹریٹجک توانائی منصوبہ ہے جس کا مقصد پاکستان کے تیل کی پائپ لائن نیٹ ورک کو کراچی سے خیبر تک وسعت دینا ہے
شائع اپ ڈیٹ

ماچیکے–تھلیان–تارو جبہ وائٹ آئل پائپ لائن (ڈبلیو او پی)، جو پاکستان کی توانائی سلامتی کو بہتر بنانے کا ایک اسٹریٹجک انفراسٹرکچر منصوبہ ہے، جلد شروع ہونے کا امکان ہے، کیونکہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے مختلف وزارتوں اور محکموں سے منظوریوں کے حصول میں مؤثر سہولت کاری فراہم کی ہے۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے کہا ہے کہ یہ پائپ لائن اس کے ترجیحی ایجنڈے میں شامل رہی ہے، اور اس کے پلیٹ فارم کے تحت مفاہمتی یادداشت (ایم اور یو) پر دستخط کیے گئے ہیں، جو پاکستان کے اہم توانائی شعبے میں بین الاقوامی تعاون کے فروغ اور سرمایہ کاری کی سہولت کاری میں اس کے کردار کو ظاہر کرتا ہے۔

ایس آئی ایف سی کے مطابق متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ فعال رابطے اور ہم آہنگی کے ذریعے اس نے اہم رکاوٹوں کو دور کرنے اور ضروری منظوریوں کے حصول میں مدد فراہم کی ہے، جس کے نتیجے میں اس اسٹریٹجک منصوبے پر پیش رفت ممکن ہوئی ہے۔

وائٹ آئل پائپ لائن ملک بھر میں تیل کی ترسیل کے لیے شمال، جنوب ایک اہم راہداری قائم کرے گی۔ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد ایندھن کی ترسیل زیادہ مؤثر ہو جائے گی، سڑک کے ذریعے نقل و حمل پر انحصار کم ہوگا، لاجسٹکس کے اخراجات گھٹیں گے، تیل کے ضیاع میں کمی آئے گی اور ملک کے توانائی سپلائی نظام کی مجموعی قابلِ اعتمادیت بہتر ہوگی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ”وائٹ آئل پائپ لائن کی کامیاب سہولت کاری ایس آئی ایف سی کے پاکستان کے کاروباری ماحول کو مضبوط بنانے، سرمایہ کاری کے مواقع کھولنے اور اہم انفرااسٹرکچر منصوبوں کو تیز کرنے کے مسلسل کردار کی عکاسی کرتی ہے، جو پائیدار معاشی ترقی اور قومی ترقی میں معاون ہیں۔“

ماچیکے–تھلیان–تارو جبہ وائٹ آئل پائپ لائن (ایم ٹی ٹی۔ ڈبلیو او پی) ایک اسٹریٹجک توانائی منصوبہ ہے جس کا مقصد پاکستان کے تیل کی پائپ لائن نیٹ ورک کو کراچی سے خیبر تک وسعت دینا ہے۔

یہ پائپ لائن پیٹرولیم مصنوعات، خصوصاً موٹر اسپرٹ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی توانائی مؤثر نقل و حرکت کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ اس کا مقصد کراچی سے ماچیکے تک موجودہ پائپ لائن نظام کو مکمل کرنا اور شمالی پاکستان کی جانب تیل کی ترسیل کے لیے ٹینکرز پر انحصار کم کرنا ہے، جسے نسبتاً خطرناک بھی سمجھا جاتا ہے۔

ایم ٹی ٹی۔ ڈبلیو او پی موجودہ وائٹ آئل پائپ لائن نیٹ ورک کو ماچیکے (لاہور کے قریب) سے تارو جبہ (پشاور کے قریب) تک بڑھاتی ہے۔ یہ منصوبہ دو مرکزی حصوں پر مشتمل ہے: ماچیکے–تھلیان اور تھلیان–تارو جبہ، جو موٹروے کے ساتھ ساتھ واقع ہوں گے۔ 477 کلومیٹر طویل یہ پائپ لائن اٹک ریفائنری، چک پیرانہ اور فقیرآباد کے ساتھ رابطے کے مواقع بھی فراہم کرے گی۔

یہ منصوبہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کی قیادت میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ اس کے لیے ایک کنسورشیم تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت ایف ڈبلیو او، پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (آئی ایس جی ایس) کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔

اس منصوبے کی کمپنی فرنٹیئر آئل کمپنی (ایف او سی) ہے، جسے فرنٹیئر آئل کمپنی-1 (ایف او سی-I) بھی کہا جاتا ہے۔ آذربائیجان کی سرکاری کمپنی سوکار (ایس اوسی آے آر) اس کمپنی میں 25 فیصد حصص رکھتی ہے۔

Comments

200 حروف