BR100 Increased By (0.58%)
BR30 Increased By (0.3%)
KSE100 Increased By (0.35%)
KSE30 Increased By (0.48%)
BAFL 59.70 Decreased By ▼ -0.29 (-0.48%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 31.26 No Change ▼ 0.00 (0%)
CNERGY 11.73 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
DFML 16.41 Increased By ▲ 0.09 (0.55%)
DGKC 204.00 Increased By ▲ 2.13 (1.06%)
FABL 94.05 Increased By ▲ 0.19 (0.2%)
FCCL 59.93 Increased By ▲ 0.64 (1.08%)
FFL 14.28 Increased By ▲ 0.13 (0.92%)
GGL 19.13 Decreased By ▼ -0.35 (-1.8%)
HBL 303.47 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
HUBC 209.81 Increased By ▲ 3.45 (1.67%)
HUMNL 8.25 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.07 (-1.14%)
LOTCHEM 25.73 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 105.81 Increased By ▲ 2.56 (2.48%)
OGDC 312.55 Decreased By ▼ -0.24 (-0.08%)
PAEL 34.24 Decreased By ▼ -0.59 (-1.69%)
PIBTL 13.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.73%)
PIOC 277.50 Increased By ▲ 7.83 (2.9%)
PPL 223.35 Increased By ▲ 0.73 (0.33%)
PRL 80.99 Decreased By ▼ -1.17 (-1.42%)
SNGP 91.38 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
SSGC 23.91 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
TELE 7.48 Increased By ▲ 0.16 (2.19%)
TPLP 12.83 Increased By ▲ 0.07 (0.55%)
TRG 52.81 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 8.46 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
WTL 1.35 Decreased By ▼ -0.04 (-2.88%)
مارکٹس

امن معاہدے پر غیر یقینی صورتحال،امریکی ڈالر مزید مضبوط

  • کرنسی مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 0.24 فیصد کمی کے ساتھ 1.3205 ڈالر پر آگیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی کرنسی اور مالیاتی منڈیوں میں پیر کے روز امریکی ڈالر مضبوط رہا، جس کی بنیادی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری عبوری امن معاہدے پر بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں دوبارہ کشیدگی کے خدشات ہیں۔

مارکیٹ میں بے یقینی اس وقت بڑھی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ حملوں کی دھمکی دی، جبکہ تہران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کیا۔ اسی دوران سوئٹزرلینڈ میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری امن مذاکرات دوسرے روز میں داخل ہوگئے، جو گزشتہ ہفتے طے پانے والے 60 روزہ جنگ بندی فریم ورک کے تحت ہو رہے ہیں۔

شپنگ ڈیٹا کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے، جس کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ برینٹ کروڈ فیوچرز 1.30 فیصد اضافے کے ساتھ 81.62 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے۔

کرنسی مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 0.24 فیصد کمی کے ساتھ 1.3205 ڈالر پر آگیا جبکہ یورو بھی معمولی کمی کے ساتھ 1.1462 ڈالر پر ٹریڈ کرتا رہا۔ آسٹریلوی اور نیوزی لینڈ ڈالرز میں بھی معمولی کمی دیکھی گئی۔

جاپانی ین دباؤ کا شکار رہا اور 161.53 فی ڈالر کے قریب ٹریڈ کرتا رہا، جو دو سال کی کم ترین سطح کے قریب ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ سطح 161.96 سے اوپر جاتی ہے تو ین 1986 کے بعد کم ترین سطح پر آ سکتا ہے۔

ادھر امریکی ٹریژری مارکیٹ میں بھی دباؤ برقرار رہا اور 2 سالہ بانڈز کی پیداوار 4.22 فیصد سے اوپر چلی گئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فیڈرل ریزرو کی سخت مالیاتی پالیسی کے باعث ڈالر کو مزید سپورٹ مل رہی ہے، جبکہ عالمی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔

Comments

200 حروف