مارکٹس
پام آئل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
- پام آئل کا بینچ مارک کنٹریکٹ 17 رنگٹ یا 0.38 فیصد گر کر 4,458 رنگٹ فی میٹرک ٹن پر آ گیا
ملائیشین پام آئل کے سودوں میں پیر کو گراوٹ دیکھی گئی جس کی بنیادی وجہ دالیان اور شکاگو کی مارکیٹوں میں کمزوری اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہے۔
برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں اگست میں ڈیلیوری کے لیے پام آئل کا بینچ مارک کنٹریکٹ ابتدائی تجارت میں 17 رنگٹ یا 0.38 فیصد گر کر 4,458 رنگٹ (1,101.56 ڈالر) فی میٹرک ٹن پر آ گیا۔


Comments