BR100 Increased By (2.94%)
BR30 Increased By (3.47%)
KSE100 Increased By (2.69%)
KSE30 Increased By (2.84%)
BAFL 58.99 Increased By ▲ 1.14 (1.97%)
BIPL 25.64 Increased By ▲ 0.17 (0.67%)
BOP 34.61 Increased By ▲ 0.93 (2.76%)
CNERGY 8.08 No Change ▼ 0.00 (0%)
DFML 19.08 Increased By ▲ 0.06 (0.32%)
DGKC 206.32 Increased By ▲ 12.22 (6.3%)
FABL 91.07 Increased By ▲ 1.18 (1.31%)
FCCL 54.40 Increased By ▲ 2.26 (4.33%)
FFL 18.05 Increased By ▲ 0.04 (0.22%)
GGL 20.80 Increased By ▲ 0.13 (0.63%)
HBL 288.35 Increased By ▲ 4.43 (1.56%)
HUBC 219.59 Increased By ▲ 7.11 (3.35%)
HUMNL 11.07 Increased By ▲ 0.03 (0.27%)
KEL 8.05 Increased By ▲ 0.21 (2.68%)
LOTCHEM 28.77 Decreased By ▼ -0.19 (-0.66%)
MLCF 90.52 Increased By ▲ 4.01 (4.64%)
OGDC 317.99 Increased By ▲ 1.79 (0.57%)
PAEL 41.07 Increased By ▲ 1.11 (2.78%)
PIBTL 17.51 Increased By ▲ 0.24 (1.39%)
PIOC 278.98 Increased By ▲ 11.40 (4.26%)
PPL 225.84 Increased By ▲ 3.17 (1.42%)
PRL 34.63 Increased By ▲ 0.17 (0.49%)
SNGP 100.42 Increased By ▲ 1.33 (1.34%)
SSGC 26.97 Increased By ▲ 0.30 (1.12%)
TELE 8.93 Increased By ▲ 0.02 (0.22%)
TPLP 10.90 Decreased By ▼ -0.30 (-2.68%)
TRG 69.78 Decreased By ▼ -0.81 (-1.15%)
UNITY 11.52 Increased By ▲ 0.08 (0.7%)
WTL 1.27 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

انگلینڈ کو بڑا جھٹکا، اولی رابنسن نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

  • انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے برطانیہ کے دفتری اوقات کے بعد کیے جانے والے رابطے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا
شائع June 15, 2026 اپ ڈیٹ June 15, 2026 01:28pm

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے فاسٹ بولر اولی رابنسن دائیں گھٹنے کی تکلیف کے باعث دوسرے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے برطانیہ کے دفتری اوقات کے بعد اس معاملے پر تبصرے کی درخواست کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

دو سال سے زائد عرصے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلتے ہوئے رابنسن نے لارڈز کی مشکل پچ پر 7 وکٹیں حاصل کی تھیں، جس کی بدولت انگلینڈ نے 115 رنز سے فتح سمیٹی تھی۔ 32 سالہ بولر کو جمعے کے روز ٹریننگ سیشن کے بعد گھٹنے میں درد محسوس ہوا تھا، جس پر ہفتے کو ان کا احتیاطی اسکین کروایا گیا۔ ای سی بی نے اس سے قبل ہی ہنری کروکومب کو کور کے طور پر اسکواڈ میں شامل کر لیا تھا۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ بدھ سے دی اوول میں شروع ہو رہا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم پہلے ہی اپنے باقاعدہ کپتان بین اسٹوکس اور بولر گس اٹکنسن کے بغیر میدان میں اتر رہی ہے، جنہیں لندن کے ایک نائٹ کلب میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے باعث دوسرے ٹیسٹ سے باہر کر دیا گیا تھا۔

Comments

200 حروف