BR100 Increased By (1.77%)
BR30 Increased By (1.96%)
KSE100 Increased By (1.59%)
KSE30 Increased By (1.65%)
BAFL 59.00 Increased By ▲ 1.15 (1.99%)
BIPL 25.70 Increased By ▲ 0.23 (0.9%)
BOP 34.55 Increased By ▲ 0.87 (2.58%)
CNERGY 8.10 Increased By ▲ 0.02 (0.25%)
DFML 19.03 Increased By ▲ 0.01 (0.05%)
DGKC 207.20 Increased By ▲ 13.10 (6.75%)
FABL 90.87 Increased By ▲ 0.98 (1.09%)
FCCL 54.40 Increased By ▲ 2.26 (4.33%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
GGL 20.84 Increased By ▲ 0.17 (0.82%)
HBL 287.62 Increased By ▲ 3.70 (1.3%)
HUBC 219.25 Increased By ▲ 6.77 (3.19%)
HUMNL 11.02 Decreased By ▼ -0.02 (-0.18%)
KEL 8.05 Increased By ▲ 0.21 (2.68%)
LOTCHEM 28.97 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
MLCF 90.70 Increased By ▲ 4.19 (4.84%)
OGDC 317.90 Increased By ▲ 1.70 (0.54%)
PAEL 41.26 Increased By ▲ 1.30 (3.25%)
PIBTL 17.52 Increased By ▲ 0.25 (1.45%)
PIOC 280.18 Increased By ▲ 12.60 (4.71%)
PPL 226.70 Increased By ▲ 4.03 (1.81%)
PRL 34.70 Increased By ▲ 0.24 (0.7%)
SNGP 100.64 Increased By ▲ 1.55 (1.56%)
SSGC 26.98 Increased By ▲ 0.31 (1.16%)
TELE 8.93 Increased By ▲ 0.02 (0.22%)
TPLP 10.85 Decreased By ▼ -0.35 (-3.13%)
TRG 69.40 Decreased By ▼ -1.19 (-1.69%)
UNITY 11.54 Increased By ▲ 0.10 (0.87%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.02 (1.57%)
دنیا

چین کے صحرائی علاقوں میں شدید سیلاب کا الرٹ جاری

  • 12 جون کو سنکیانگ میں درجہ حرارت اس موسم کے اوسط سے 7.3 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا
شائع June 12, 2026 اپ ڈیٹ June 12, 2026 03:13pm

چین نے جمعہ کو اپنے شمال مغربی صوبے سنکیانگ اور قریبی علاقوں کی مقامی آبادی کو خبردار کیا کہ وہ موسمِ گرما میں شدید سیلاب کے لیے تیار رہیں جو غیر معمولی درجہ حرارت، شدید بارشوں اور گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کے باعث متوقع ہیں۔

سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ سنکیانگ کا تکلامکان صحرا جو چین کا سب سے بڑا صحرا ہے, جون کے اوائل میں اس سال کے پہلے سیلاب کی زد میں آیا۔ نشر کی گئی ویڈیوز میں خشک رہنے والے ریت کے ٹیلوں میں پانی بھرے جانے کے مناظر دکھائے گئے۔

اگرچہ تکلامکان ریگستان میں 2021 سے اس نوعیت کے سیلاب آتے رہے ہیں، تاہم عموماً یہ اگست میں رونما ہوتے ہیں، جب درجہ حرارت اپنی بلند ترین سطح پر ہوتا ہے.

تاہم اس سال درجہ حرارت بہت پہلے ہی بڑھ چکا ہے۔

رائٹرز کلائمیٹ مانیٹر کے مطابق 12 جون کو سنکیانگ میں درجہ حرارت اس موسم کے اوسط سے 7.3 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا جو 38 ڈگری سینٹی گریڈ (100 ڈگری فارن ہائیٹ) تک پہنچ گیا۔ سنکیانگ کے مغربی اور جنوبی علاقوں میں حالیہ دنوں کے دوران بارشوں کی شدت اور تعداد میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سی سی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کچھ علاقوں میں بارش کی مقدار جون کے اوائل کی تاریخی اوسط سے دوگنا یا اس سے بھی تین گنا زیادہ رہی ہے۔

Comments

200 حروف