BR100 Increased By (0.99%)
BR30 Increased By (1.17%)
KSE100 Increased By (0.81%)
KSE30 Increased By (0.77%)
BAFL 58.23 Increased By ▲ 0.52 (0.9%)
BIPL 25.56 Increased By ▲ 0.20 (0.79%)
BOP 33.60 Increased By ▲ 0.35 (1.05%)
CNERGY 8.24 Increased By ▲ 0.19 (2.36%)
DFML 19.54 Increased By ▲ 0.35 (1.82%)
DGKC 195.91 Increased By ▲ 2.26 (1.17%)
FABL 88.81 Increased By ▲ 0.58 (0.66%)
FCCL 52.91 Decreased By ▼ -0.02 (-0.04%)
FFL 17.80 Increased By ▲ 0.19 (1.08%)
GGL 20.70 Increased By ▲ 0.47 (2.32%)
HBL 284.81 Increased By ▲ 4.34 (1.55%)
HUBC 214.95 Increased By ▲ 3.10 (1.46%)
HUMNL 11.24 Increased By ▲ 0.12 (1.08%)
KEL 7.97 Increased By ▲ 0.08 (1.01%)
LOTCHEM 29.19 Increased By ▲ 0.33 (1.14%)
MLCF 86.01 Increased By ▲ 0.66 (0.77%)
OGDC 319.63 Increased By ▲ 1.56 (0.49%)
PAEL 40.21 Increased By ▲ 0.80 (2.03%)
PIBTL 17.32 Increased By ▲ 0.17 (0.99%)
PIOC 268.71 Increased By ▲ 1.24 (0.46%)
PPL 225.30 Increased By ▲ 0.48 (0.21%)
PRL 34.38 Increased By ▲ 0.20 (0.59%)
SNGP 100.96 Increased By ▲ 3.41 (3.5%)
SSGC 26.76 Increased By ▲ 0.45 (1.71%)
TELE 8.96 Increased By ▲ 0.58 (6.92%)
TPLP 11.31 Increased By ▲ 1.03 (10.02%)
TRG 71.67 Increased By ▲ 2.13 (3.06%)
UNITY 11.61 Increased By ▲ 0.30 (2.65%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.01 (0.79%)
دنیا

آبنائے ہرمز کے قریب گرنے والے امریکی ہیلی کاپٹر کے پائلٹ محفوظ ہیں، ٹرمپ

  • تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ہیلی کاپٹر ایرانی فائرنگ کا نشانہ بنا، کسی فنی خرابی کا شکار ہوا یا حادثے کی کوئی اور وجہ تھی
شائع June 9, 2026 اپ ڈیٹ June 9, 2026 03:51pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب حادثے کا شکار ہونے والے امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹ محفوظ ہیں اور کسی کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک امریکی اپاچی گن شپ ہیلی کاپٹر ایرانی کنٹرول والے آبی راستے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا، تاہم اس کے عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ہیلی کاپٹر ایرانی فائرنگ کا نشانہ بنا، کسی فنی خرابی کا شکار ہوا یا حادثے کی کوئی اور وجہ تھی۔

نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں پائلٹ خیریت سے ہیں اور واقعے کی مکمل رپورٹ بعد میں جاری کی جائے گی۔

دوسری جانب ایران اور اسرائیل نے پیر کو ایک دوسرے کے خلاف حملے روکنے کی تصدیق کی ہے۔ یہ پیش رفت صدر ٹرمپ کی اپیل کے بعد سامنے آئی، جس کے نتیجے میں اپریل میں طے پانے والی جنگ بندی کو برقرار رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تاہم تہران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل لبنان میں اس کے اتحادی گروپ حزب اللہ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتا ہے تو ایران دوبارہ جوابی اقدامات کر سکتا ہے۔ منگل کو اسرائیلی فوج نے لبنان کے شہر صور (ٹائر) کے بعض علاقوں کے لیے انخلا کا حکم بھی جاری کیا۔

امریکی اور اسرائیلی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان پیر کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے نیتن یاہو کو ایران کے خلاف دوبارہ جنگ شروع نہ کرنے کی تنبیہ کی۔

ادھر ایران نے واضح کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی ممکنہ امن معاہدے کے لیے پابندیوں کے خاتمے، منجمد اثاثوں کی واپسی اور آبنائے ہرمز پر اپنے کنٹرول کو تسلیم کیے جانے جیسے مطالبات اہم ہیں، جبکہ واشنگٹن کا اصرار ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔

Comments

200 حروف