BR100 Decreased By (-1.07%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.89%)
KSE30 Decreased By (-1.04%)
BAFL 57.99 Decreased By ▼ -0.36 (-0.62%)
BIPL 25.35 Decreased By ▼ -0.19 (-0.74%)
BOP 33.26 Decreased By ▼ -0.53 (-1.57%)
CNERGY 8.04 Decreased By ▼ -0.11 (-1.35%)
DFML 19.20 Decreased By ▼ -1.51 (-7.29%)
DGKC 194.00 Decreased By ▼ -3.20 (-1.62%)
FABL 88.39 Decreased By ▼ -1.64 (-1.82%)
FCCL 53.01 Decreased By ▼ -0.48 (-0.9%)
FFL 17.62 Decreased By ▼ -0.22 (-1.23%)
GGL 20.30 Decreased By ▼ -0.05 (-0.25%)
HBL 281.50 Decreased By ▼ -4.19 (-1.47%)
HUBC 212.00 Decreased By ▼ -2.12 (-0.99%)
HUMNL 11.15 Increased By ▲ 0.04 (0.36%)
KEL 7.87 Decreased By ▼ -0.15 (-1.87%)
LOTCHEM 28.87 Increased By ▲ 0.82 (2.92%)
MLCF 85.15 Decreased By ▼ -2.25 (-2.57%)
OGDC 317.00 Decreased By ▼ -3.31 (-1.03%)
PAEL 39.50 Decreased By ▼ -0.75 (-1.86%)
PIBTL 17.15 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
PIOC 267.98 Decreased By ▼ -6.60 (-2.4%)
PPL 224.75 Decreased By ▼ -3.98 (-1.74%)
PRL 34.30 Decreased By ▼ -0.19 (-0.55%)
SNGP 97.76 Decreased By ▼ -1.07 (-1.08%)
SSGC 26.37 Decreased By ▼ -0.46 (-1.71%)
TELE 8.43 Decreased By ▼ -0.10 (-1.17%)
TPLP 10.33 Increased By ▲ 1.00 (10.72%)
TRG 69.55 Decreased By ▼ -2.06 (-2.88%)
UNITY 11.32 Decreased By ▼ -0.24 (-2.08%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ

  • کاروبار کے اختتام پر روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 278.40 روپے پر بند
شائع June 8, 2026 اپ ڈیٹ June 8, 2026 04:05pm

انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی معمولی بہتری سے 278.40 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعہ کو مقامی کرنسی 278.41 روپے پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب پیر کو امریکی ڈالر تقریباً دو ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا جب امریکا میں ملازمتوں کے غیرمعمولی مضبوط اعداد و شمار کے بعد تاجروں نے اس سال فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے کی توقعات بڑھا دیں جبکہ جاپانی ین مزید مداخلتی زون کے قریب پہنچ گئی۔

کرنسی مارکیٹ میں نقل و حرکت مجموعی مارکیٹ کے مقابلے میں محدود رہی جہاں ٹیکنالوجی شیئرز میں شدید فروخت کے باعث ایشیائی مارکیٹوں میں مندی کی لہر دوڑ گئی۔ دوسری جانب ڈالر نے اپنی مضبوط برتری برقرار رکھی جو اس رپورٹ کے بعد سامنے آئی جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ نان فارم پے رولز میں ایک لاکھ 72 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہوا جو اندازوں سے کہیں زیادہ تھا۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو گر کر دو ماہ کی کم ترین سطح 1.1507 ڈالر پر آ گیا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ بھی تین ہفتوں کی کم ترین سطح 1.33165 ڈالر پر دباؤ کا شکار رہا۔

اسی طرح آسٹریلین اور نیوزی لینڈ ڈالرز بھی گر کر بالترتیب 0.7016 اور 0.5779 پر پہنچ گئے، جو ان کی دو ماہ کی کم ترین سطح ہے۔

Comments

200 حروف