کھیل
49 کرکٹرز پری سیزن کیمپ کے لیے این سی اے طلب
- ریڈ بال کیمپ کا پیر 8 جون سے آغاز ہوگا جو جمعہ 10 جولائی تک جاری رہے گا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپس کے لیے 49 کھلاڑیوں کو طلب کر لیا ہے۔
این سی اے کا ریڈ بال کیمپ پیر 8 جون سے شروع ہو رہا ہے جو جمعہ 10 جولائی تک جاری رہے گا۔ اس کیمپ میں 22 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ وہ کھلاڑی جو حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ختم ہونے والی ون ڈے سیریز کا حصہ تھے اور انہیں ریڈ بال کیمپ کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے، وہ 15 جون سے کیمپ جوائن کریں گے۔
دوسری جانب وائٹ بال کیمپ پیر 15 جون سے شروع ہو کر جمعہ 18 ستمبر تک جاری رہے گا، جس میں 27 کھلاڑی شرکت کریں گے۔
ان دونوں کیمپس کا مقصد کھلاڑیوں کو مستقبل میں ہونے والے ملکی اور بین الاقوامی کرکٹ مقابلوں کے لیے تیار کرنا ہے۔


Comments