BR100 Decreased By (-0.98%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.97%)
KSE30 Decreased By (-1.07%)
BAFL 56.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
BIPL 26.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
BOP 33.75 Decreased By ▼ -0.28 (-0.82%)
CNERGY 9.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.8%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -0.13 (-0.72%)
DGKC 204.93 Decreased By ▼ -1.58 (-0.77%)
FABL 100.10 Decreased By ▼ -0.36 (-0.36%)
FCCL 53.09 Decreased By ▼ -1.61 (-2.94%)
FFL 16.52 Decreased By ▼ -0.17 (-1.02%)
GGL 24.84 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
HBL 299.82 Decreased By ▼ -2.53 (-0.84%)
HUBC 217.08 Decreased By ▼ -2.30 (-1.05%)
HUMNL 10.61 Increased By ▲ 0.21 (2.02%)
KEL 7.22 Decreased By ▼ -0.18 (-2.43%)
LOTCHEM 29.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
MLCF 92.16 Decreased By ▼ -2.20 (-2.33%)
OGDC 316.29 Increased By ▲ 0.45 (0.14%)
PAEL 42.04 Decreased By ▼ -1.16 (-2.69%)
PIBTL 16.41 Decreased By ▼ -0.33 (-1.97%)
PIOC 300.24 Increased By ▲ 3.14 (1.06%)
PPL 216.84 Decreased By ▼ -2.94 (-1.34%)
PRL 50.86 Increased By ▲ 1.67 (3.39%)
SNGP 101.72 Decreased By ▼ -3.18 (-3.03%)
SSGC 26.98 Decreased By ▼ -1.27 (-4.5%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.14 (-1.59%)
TPLP 13.39 Increased By ▲ 0.12 (0.9%)
TRG 59.26 Decreased By ▼ -0.88 (-1.46%)
UNITY 10.30 Decreased By ▼ -0.13 (-1.25%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.03 (-2.38%)
پاکستان

ایران روانگی سے قبل محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

  • تین ماہ سے زائد عرصے سے جاری امریکا ایران تنازع کے خاتمے کی کوششیں، محسن نقوی کا تہران کا دورہ اہم قرار
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتے کے روز اپنے متوقع دورۂ تہران سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ یہ بات وزیراعظم آفس (پی ایم او) نے ایک بیان میں بتائی ہے۔

ملاقات کے دوران محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی اپنی ملاقاتوں سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ”ملاقات میں وزیر داخلہ کے آئندہ دورۂ تہران کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم نے اس دورے سے متعلق ضروری رہنمائی فراہم کی۔“

محسن نقوی کا دورۂ تہران اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان تین ماہ سے زائد عرصے سے جاری تنازع کے خاتمے کے لیے ثالثی کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

دریں اثنا وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان ملک میں امن و امان اور مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

محسن نقوی نے وزیراعظم کو ملک بھر میں امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے امن و امان مزید بہتر بنانے اور ملک بھر میں سکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطے اور مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔

Comments

200 حروف