BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کھیل

دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی

  • 232 رنز کے تعاقب میں گرین شرٹس 44 اوورز میں 190 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی
شائع اپ ڈیٹ

آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں 232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس 44 اوورز میں 190 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان 71 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ غازی غوری 37، عرفات منہاس 33، بابر اعظم 16، کپتان شاہین شاہ آفریدی 11، سلمان آغا 7، صاحبزادہ فرحان 3، عبدالصمد 2 جب کہ معاذ صداقت اور حارث رؤف 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

کینگروز کی جانب سے نیتھن ایلِس 4 اور میتھیو شارٹ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ ایڈم زمپا، میتھیو کوہنمن اور تنویر سانگھا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53 اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Comments

200 حروف