مارکٹس
انڈونیشین پام آئل برآمدات میں بڑا اضافہ، 4 ماہ میں 77 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد ریکارڈ برآمد
- پام کرنل آئل، اولیو کیمیکلز اور بائیو ڈیزل شامل نہیں، اعدادوشمار
انڈونیشیا نے رواں سال کے پہلے 4 ماہ میں 7.72 ملین (77 لاکھ 20 ہزار) میٹرک ٹن خام اور ریفائنڈ پام آئل برآمد کیا جو گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 20.38 فیصد زیادہ ہے۔
منگل کو ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان برآمدی کھیپوں کی کل مالیت 8.22 ارب ڈالرز ریکارڈ کی گئی۔
اعدادوشمار میں پام کرنل آئل، اولیو کیمیکلز اور بائیو ڈیزل شامل نہیں ہیں۔
انڈونیشیا کی پام آئل ایسوسی ایشن گیپکی عام طور پر بعد کی تاریخ میں اپنے اعدادوشمار جاری کرتی ہے جس میں مزید مصنوعات شامل ہوتی ہیں، اسی وجہ سے اس کے برآمدی اعداد و شمار مختلف ہوتے ہیں۔


Comments