BR100 Increased By (0.58%)
BR30 Increased By (0.3%)
KSE100 Increased By (0.35%)
KSE30 Increased By (0.48%)
BAFL 59.70 Decreased By ▼ -0.29 (-0.48%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 31.26 No Change ▼ 0.00 (0%)
CNERGY 11.73 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
DFML 16.41 Increased By ▲ 0.09 (0.55%)
DGKC 204.00 Increased By ▲ 2.13 (1.06%)
FABL 94.05 Increased By ▲ 0.19 (0.2%)
FCCL 59.93 Increased By ▲ 0.64 (1.08%)
FFL 14.28 Increased By ▲ 0.13 (0.92%)
GGL 19.13 Decreased By ▼ -0.35 (-1.8%)
HBL 303.47 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
HUBC 209.81 Increased By ▲ 3.45 (1.67%)
HUMNL 8.25 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.07 (-1.14%)
LOTCHEM 25.73 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 105.81 Increased By ▲ 2.56 (2.48%)
OGDC 312.55 Decreased By ▼ -0.24 (-0.08%)
PAEL 34.24 Decreased By ▼ -0.59 (-1.69%)
PIBTL 13.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.73%)
PIOC 277.50 Increased By ▲ 7.83 (2.9%)
PPL 223.35 Increased By ▲ 0.73 (0.33%)
PRL 80.99 Decreased By ▼ -1.17 (-1.42%)
SNGP 91.38 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
SSGC 23.91 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
TELE 7.48 Increased By ▲ 0.16 (2.19%)
TPLP 12.83 Increased By ▲ 0.07 (0.55%)
TRG 52.81 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 8.46 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
WTL 1.35 Decreased By ▼ -0.04 (-2.88%)
مارکٹس

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی برقرار، سونے کی قیمتوں میں استحکام

  • اسپاٹ گولڈ 4,481.53 ڈالر فی اونس پر تقریباً بغیر تبدیلی کے برقرار رہا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں منگل کو تقریباً مستحکم رہیں کیونکہ سرمایہ کار لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جزوی جنگ بندی اور امریکا-ایران مذاکرات کی صورتحال سے متعلق متضاد خبروں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اسپاٹ گولڈ 4,481.53 ڈالر فی اونس پر تقریباً بغیر تبدیلی کے برقرار رہا، جبکہ اگست میں ڈیلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 4,511.20 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئے۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کاروں کو توقع تھی کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر جنگ بندی میں 60 روزہ توسیع کا اعلان ہو سکتا ہے، تاہم ایسا نہ ہونے کے باعث غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فریقین اپنے اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور ابھی تک کسی نئے معاہدے کے آثار واضح نہیں ہوئے۔

دوسری جانب پیر کے روز لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جزوی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے، جسے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ایک محدود پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ تنازع ہزاروں جانیں لے چکا ہے اور ایران سے متعلق وسیع تر علاقائی کشیدگی کو مزید بڑھا چکا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے اس سے قبل رپورٹ کیا تھا کہ تہران نے امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات روک دیے ہیں اور لبنان کی صورتحال کے باعث جنگ بندی ختم کرنے پر بھی غور کر سکتا ہے۔ تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات تیزی سے جاری ہیں۔

سرمایہ کار اب اس ہفتے جاری ہونے والی امریکی نان فارم پے رولز اور روزگار سے متعلق رپورٹس کے منتظر ہیں تاکہ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی سے پیدا ہونے والے مہنگائی کے خدشات کے درمیان امریکی معیشت اور لیبر مارکیٹ کی مضبوطی کا اندازہ لگایا جا سکے۔

اسی طرح امریکی فیڈرل ریزرو کے پالیسی سازوں کے بیانات بھی توجہ کا مرکز ہیں، جن سے آئندہ مالیاتی پالیسی کی سمت کے بارے میں اشارے مل سکتے ہیں۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی کی قیمت 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 75.21 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 1,932.50 ڈالر فی اونس جبکہ پیلیڈیم 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 1,356.90 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

Comments

200 حروف