BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کھیل

پی ایس جی کی فتح پر پیرس میں جلاؤ گھیراؤ، 780 افراد گرفتار، نوجوان ہلاک

  • میچ دیکھنے اورپی ایس جی کی فتح کا جشن منانے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں لوگ پیرس کی سڑکوں پر نکل آئے۔
شائع اپ ڈیٹ

فرانسیسی حکام نے اعلان کیا ہے کہ پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کی آرسنل کے خلاف چیمپئنز لیگ کی فتح کی خوشی میں ملک بھر میں ہونے والی تقریبات کے دوران پرتشدد جھڑپوں اور ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے باعث، جس میں ایک نوجوان جاں بحق ہوا، 780 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

میچ دیکھنے اورپی ایس جی کی فتح کا جشن منانے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں لوگ پیرس کی سڑکوں پر نکل آئے۔

تاہم اس دوران بعض مشتعل افراد کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہو گئیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی پی ایس جی کی فتح کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی کے پیشِ نظر اس بار فرانس بھر میں لگ بھگ 22,000 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

وزیرِ داخلہ لارینٹ نونیز نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ جھڑپوں میں سیکورٹی فورسز کے 57 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرانس بھر میں 219 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے آٹھ کی حالت تشویشناک ہے۔

پیرس کے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ پیرس رنگ روڈ پر موٹوکراس بائیک حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ دارالحکومت میں ایک شخص چاقو کے وار سے زخمی ہوا اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔

وزیرِ داخلہ نونیز نے بتایا کہ اس بار ہونے والی 780 گرفتاریاں، گزشتہ سال پی ایس جی کی چیمپئنز لیگ میں فتح کے جشن کے موقع پر کی جانے والی گرفتاریوں کے مقابلے میں 32 فیصد زیادہ ہیں۔

Comments

200 حروف