کاروبار اور معیشت
ٹیکس وصولی: ایف بی آر کے تمام دفاتر ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رکھنے کا حکم
- یہ ہدایت ٹیکس گزاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے جاری کی گئی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جمعہ کو تمام لارج ٹیکس پیئرز آفسز، میڈیم ٹیکس پیئرز آفسز ، کارپوریٹ ٹیکس آفسز اور ریجنل ٹیکس آفسز کو ہفتہ اور اتوار کے دن بھی کھلے رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق یہ ہدایات ٹیکس گزاروں (ٹیکس دہندگان) کو سہولت فراہم کرنے کے لیے جاری کی گئی ہیں۔
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ دفاتر ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی وصولی کے لیے 30 اور 31 مئی کو معمول کے ورکنگ ڈیز (کام کے دن) کے طور پر کھلے رہیں گے۔


Comments