BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

ایران کیساتھ ابھی معاہدہ نہیں ہوا ، دونوں ممالک معاہدے کے بہت قریب ہیں، جے ڈی وینس

یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ صدر کب یا آیا اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے یا نہیں، نائب صدر
شائع اپ ڈیٹ

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا کہ واشنگٹن ابھی ایران کے ساتھ کسی معاہدے پر نہیں پہنچا لیکن فریقین اس کے بہت قریب ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا ایسی پوزیشن میں ہے جہاں وہ تہران کے جوہری پروگرام کو نمایاں حد تک پیچھے دھکیل سکتا ہے۔

ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ جمعرات کو امریکہ اور ایران کے مابین جنگ بندی میں توسیع اور آبنائے ہرمز سے شپنگ پر عائد پابندیاں ہٹانے کا معاہدہ طے پاگیا تاہم یہ معاہدہ ابھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری سے مشروط ہے۔

جے ڈی وینس نے بتایا کہ تہران کے ساتھ مذاکرات میں افزودہ یورینیم ذخائر اور افزودگی کے معاملے پر اب بھی چند اسٹکنگ پوائنٹس موجود ہیں۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ صدر کب یا آیا اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے یا نہیں، ہم اس وقت معاہدے کی تحریر کے چند نکات پر تفصیلی تبادلہ خیال کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس بات کی ضمانت تو نہیں دے سکتا کہ ہم حتمی معاہدے تک پہنچ ہی جائیں گے، لیکن فی الوقت میں اس حوالے سے کافی پرامید ہوں۔

Comments

200 حروف