یورپی معرکے میں دھوم مچانے کو تیار، پی ایس جی کے جارجین جادوگر کوارٹسخیلیا پر نظریں
- لوئس اینریکے کا جادو چل گیا، کواراٹسخیلیا کا کھیل جارحانہ حملوں اور فولادی دفاع کے ساتھ مزید نکھر گیا
پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے فائنل تک کے سفر میں ٹیم کی اجتماعی کارکردگی کے ساتھ ساتھ کھویچا کوارٹسخیلیا کا جادوئی کھیل سب سے نمایاں رہا ہے۔ بوڈاپیسٹ میں آرسنل کے خلاف اہم ترین میچ سے قبل یہ جارجین اسٹار مینیجر لوئس اینریکے کی ٹیم کی پہچان بن چکے ہیں۔
کوارٹسخیلیا نے 2022 میں ناپولی سے اپنے یورپی کیریئر کا دھماکے دار آغاز کیا، جہاں شاندار ڈربلنگ کی وجہ سے شائقین انہیں کواراڈونا (ماراڈونا کی نسبت سے) کہنے لگے۔ لوئس اینریکے نے اب پی ایس جی میں ان کے کھیل کو مزید نکھارا ہے، جہاں حریف پر مسلسل دباؤ اور دفاعی ذمہ داریوں کے ساتھ انہیں جارحانہ کھیل کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ وہ اب عثمان ڈیمبیلے اور وٹینیا جیسے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر پی ایس جی کی حریفوں کو تباہ کرنے والی مشین کا اہم حصہ بن چکے ہیں۔ کبھی گمنام رہنے والا یہ جارجین فٹبالر آج بیلن ڈی کا مضبوط امیدوار بن کر ابھرا ہے۔


Comments