BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

پاکستان کا پہلا کوئلے سے کھاد بنانے کا منصوبہ، ایف ایف سی اور چینی کمپنی میں معاہدہ طے

  • ملک کا پہلا کوئلے سے کھاد بنانے کا پلانٹ، مقامی کوئلے سے سالانہ 7 لاکھ 17 ہزار ٹن یوریا تیار کی جائے گی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کی معروف کھاد بنانے والی کمپنی فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی ) نے ایک چینی کمپنی کے ساتھ فرنٹ اینڈ انجینئرنگ ڈیزائن (ایف ای ای ڈی) کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک 2.0) کے دوسرے مرحلے کے فریم ورک کے تحت پاکستان کا پہلا کوئلے سے کھاد بنانے کا منصوبہ ہے۔

کمپنی نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اس اہم پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ معاہدہ 24 مئی 2026 کو چین میں ’ہوالو انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ‘ کے ساتھ طے پایا ہے۔

ایف ایف سی کا کہنا ہے کہ 1.12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے شروع ہونے والے اس منصوبے سے سالانہ 7 لاکھ 17 ہزار ٹن یوریا پیدا ہونے کی توقع ہے، جس میں ہر سال تقریباً 21 لاکھ ٹن مقامی کوئلہ استعمال کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ ملک میں کھاد کے تحفظ کو یقینی بنانے، مقامی وسائل کو کارآمد بنانے اور پاکستان کی طویل مدتی صنعتی ترقی کو سہارا دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ اس پلانٹ کو 31-2030 تک فعال کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جو پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی، خود انحصاری اور جدت طرازی کے لیے ایف ایف سی کے مستقل عزم کا عکاس ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت چین کی نئی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ بیجنگ کے اختتام پر دونوں ممالک کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور چین نے اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے پر وسیع پیمانے پر نیا اتفاقِ رائے پایا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے اور اس منصوبے کی ترقی میں تیسرے فریق کی شرکت کا بھی خیرمقدم کیا ہے۔

Comments

200 حروف