BR100 Decreased By (-0%)
BR30 Decreased By (-0.29%)
KSE100 Increased By (0%)
KSE30 Increased By (0.01%)
BAFL 57.00 Increased By ▲ 0.13 (0.23%)
BIPL 24.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.32%)
BOP 30.30 Decreased By ▼ -0.05 (-0.16%)
CNERGY 13.09 Decreased By ▼ -0.03 (-0.23%)
DFML 16.67 Increased By ▲ 0.77 (4.84%)
DGKC 192.10 Decreased By ▼ -0.35 (-0.18%)
FABL 94.39 Increased By ▲ 0.25 (0.27%)
FCCL 52.75 Decreased By ▼ -0.04 (-0.08%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.30 Decreased By ▼ -0.26 (-1.33%)
HBL 306.88 Increased By ▲ 0.78 (0.25%)
HUBC 201.50 Increased By ▲ 0.08 (0.04%)
HUMNL 10.14 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.11 Increased By ▲ 0.02 (0.33%)
LOTCHEM 26.52 Increased By ▲ 0.06 (0.23%)
MLCF 92.92 Decreased By ▼ -0.24 (-0.26%)
OGDC 315.30 Decreased By ▼ -1.43 (-0.45%)
PAEL 35.59 Decreased By ▼ -0.04 (-0.11%)
PIBTL 14.80 Increased By ▲ 0.12 (0.82%)
PIOC 243.00 Decreased By ▼ -0.21 (-0.09%)
PPL 224.72 Decreased By ▼ -2.19 (-0.97%)
PRL 93.16 Increased By ▲ 0.14 (0.15%)
SNGP 92.00 Increased By ▲ 0.16 (0.17%)
SSGC 23.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.25%)
TELE 7.88 Increased By ▲ 0.08 (1.03%)
TPLP 12.81 Decreased By ▼ -0.16 (-1.23%)
TRG 56.60 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کاروبار اور معیشت

فلائنگ انوائسز، بجٹ میں ای ایف ایس اسکیم پر نظرثانی کی تجویز

  • دستاویزی شعبوں کا بجٹ تجاویز ای ایف ایس کے تحت کمرشل امپورٹرز کو دیا گیا استثنیٰ ختم کرنے کا مطالبہ
شائع اپ ڈیٹ

حکومت بجٹ 27-2026 میں ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم (ای ایف ایس) پر نظرثانی کی ایک تجویز کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ کمرشل امپورٹرز کی جانب سے مقامی مارکیٹوں میں فلائنگ انوائسز کے بڑے پیمانے پر ہونے والے غلط استعمال کو روکا جاسکے۔

ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ ان تجاویز میں سے ایک یہ ہے کہ ای ایف ایس کے تحت کمرشل امپورٹرز کو حاصل وہ استثنیٰ واپس لیا جائے جو انہیں مقامی مارکیٹ میں اپنی سیلز ٹیکس انوائس منتقل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

دستاویزی شعبوں نے بھی بجٹ تجاویز جمع کرائی ہیں جن میں ای ایف ایس کے تحت کمرشل امپورٹرز کو دیا گیا استثنیٰ ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دستاویزی شعبوں کے مقتدر اسمبلرز اور مینوفیکچررز بشمول اسٹیل انڈسٹری جو اخلاقی طور پر خزانے میں ہر قسم کے ڈیوٹیز اور ٹیکسز کا بڑا حصہ جمع کراتے ہیں، اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہیں اور ان کے لیے بقا برقرار رکھنا ناممکن ہورہا ہے جس کی وجہ ٹیکس ادا کرنے کے پابند اداروں اور ٹیکس و ڈیوٹی چوری کرنے والوں کے درمیان جاری غیر منصفانہ مقابلہ ہے۔

غیر منصفانہ مقابلے کے خاتمے, یکساں مواقع (لیول پلیئنگ فیلڈ) کی فراہمی اور سب سے بڑھ کر حکومتی ریونیو میں اضافے کو یقینی بنانے کے لیے یہ تجویز دی گئی ہے کہ ای ایف ایس کے تحت کمرشل امپورٹرز کو حاصل وہ استثنیٰ ختم کیا جائے جو انہیں مقامی مارکیٹ میں اپنی سیلز ٹیکس انوائس منتقل کرنے کی اجازت دیتا ہے تاکہ اس اسکیم کے تحت فلائنگ انوائسز کے بڑے پیمانے پر ہونے والے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی ان پٹ ٹیکس کے غلط استعمال کو چیک کرنے کے لیے سیلز ٹیکس ایکٹ کے چھٹے شیڈول کے ٹیبل ٹو کے سیریل نمبر 57 کو بھی معقول بنانے کی ضرورت ہے۔

دستاویزی شعبوں نے اس اسکیم کے تحت درآمدی مرحلے پر ڈسکاؤنٹ ریٹ کو بھی 17.5 فیصد سے کم کرکے 0 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف