پاکستان
پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے پرعزم ہے، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار
- اسحاق ڈار کا قطر کے وزیرِ مملکت برائے خارجہ محمد بن عبدالعزیز الخلیفی سے ٹیلیفونک رابطہ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے فروغ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
انہوں نے یہ گفتگو قطر کے وزیرِ مملکت برائے خارجہ محمد بن عبدالعزیز الخلیفی کے ساتھ ٹیلی فون پر کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر دونوں جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مذاکرات اور سفارتی روابط انتہائی اہم ہیں۔
قطری وزیرِ مملکت محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے پاکستان کے تعمیری کردار اور جاری سفارتی کوششوں کو سراہا۔


Comments