BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

اے ڈی بی اور اے آئی آئی بی کی پاکستان میں گرین منصوبوں کیلئے پہلے پانڈا بانڈ اجرا کی حمایت

  • اے ڈی بی کے مطابق یہ بانڈ ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے نجی شعبے کے سرمائے کو متحرک کرنے میں جزوی کریڈٹ گارنٹی کے استعمال کی ایک اہم مثال قائم کرتا ہے
شائع اپ ڈیٹ

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) اور ایشیائی انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) نے پاکستان کے پائیدار اور گرین انفرااسٹرکچر منصوبے کی مالی معاونت کیلئے پہلے پانڈا بانڈ کے اجرا میں تعاون کیا ہے۔ یہ بات اے ڈی بی نے اپنے بیان میں کہی۔

پاکستان نے 25 کروڑ ڈالر مالیت کا اپنا پہلا پانڈا بانڈ جاری کیا، جس کے ساتھ ہی اس نے چین کی کیپٹل مارکیٹ میں باضابطہ داخلہ حاصل کر لیا اور پاکستان-چین مالیاتی تعاون کو مزید مضبوط بنایا۔

اے ڈی بی کے مطابق 1.75 ارب چینی یوآن (تقریباً 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر) مالیت کا یہ پائیدار ترقیاتی بانڈ، جو آج جاری کیا گیا، رینمنبی بانڈ مارکیٹ میں پاکستان کا پہلا اجرا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ بانڈ چین میں کسی ترقی پذیر رکن ملک کو کیپٹل مارکیٹ تک رسائی دینے کے لیے گارنٹی کے استعمال میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

اے ڈی بی کے مطابق 100 فیصد سے کم گارنٹی کوریج کے باوجود مقامی سطح پر ٹرپل اے ریٹنگ حاصل کرنے والا یہ پہلا بانڈ ہے جو ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے نجی شعبے کے سرمائے کو متحرک کرنے میں جزوی کریڈٹ گارنٹی کے استعمال کی ایک اہم مثال قائم کرتا ہے۔‘

بینک نے کہا کہ سرمایہ کاروں نے ان بانڈز میں بھرپور دلچسپی ظاہر کی جو پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے اور گرین و سماجی طور پر جامع انفرااسٹرکچر منصوبوں کے ذریعے پائیدار ترقی کے عزم پر اعتماد کا اظہار ہے۔

اے ڈی بی کی وسطی و مغربی ایشیا کے لیے ڈائریکٹر جنرل لیہ گوٹیریز کے مطابق، ’’اس ٹرانزیکشن نے نہ صرف پاکستان کو چین کی آن شور بانڈ مارکیٹ تک رسائی دی بلکہ مسابقتی شرح پر فنڈنگ حاصل کرنے کا موقع بھی فراہم کیا، جو ملک میں پائیدار انفرااسٹرکچر اور انسانی وسائل کی ترقی میں معاون ثابت ہوگی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ پانڈا بانڈ کے اجرا سے پاکستان کی بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹس تک رسائی میں وسعت آئے گی۔

اے ڈی بی کے مطابق اس بانڈ سے حاصل ہونے والی رقم پانی کے نظم و نسق، توانائی کی قابلِ بھروسہ فراہمی اور کارکردگی، اور صحت کے شعبے کی استعداد بڑھانے سے متعلق متعدد اہم منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ ’’سرکاری مالیاتی نظام میں پائیداری کے اہداف کو شامل کر کے یہ ٹرانزیکشن پاکستان حکومت کے گرین اور پائیدار انفرااسٹرکچر کے فروغ کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتی ہے اور بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹس کے ساتھ ملک کے فعال روابط کو مزید مستحکم بناتی ہے۔‘‘

Comments

200 حروف