BR100 Increased By (0.58%)
BR30 Increased By (0.3%)
KSE100 Increased By (0.35%)
KSE30 Increased By (0.48%)
BAFL 59.70 Decreased By ▼ -0.29 (-0.48%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 31.26 No Change ▼ 0.00 (0%)
CNERGY 11.73 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
DFML 16.41 Increased By ▲ 0.09 (0.55%)
DGKC 204.00 Increased By ▲ 2.13 (1.06%)
FABL 94.05 Increased By ▲ 0.19 (0.2%)
FCCL 59.93 Increased By ▲ 0.64 (1.08%)
FFL 14.28 Increased By ▲ 0.13 (0.92%)
GGL 19.13 Decreased By ▼ -0.35 (-1.8%)
HBL 303.47 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
HUBC 209.81 Increased By ▲ 3.45 (1.67%)
HUMNL 8.25 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.07 (-1.14%)
LOTCHEM 25.73 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 105.81 Increased By ▲ 2.56 (2.48%)
OGDC 312.55 Decreased By ▼ -0.24 (-0.08%)
PAEL 34.24 Decreased By ▼ -0.59 (-1.69%)
PIBTL 13.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.73%)
PIOC 277.50 Increased By ▲ 7.83 (2.9%)
PPL 223.35 Increased By ▲ 0.73 (0.33%)
PRL 80.99 Decreased By ▼ -1.17 (-1.42%)
SNGP 91.38 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
SSGC 23.91 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
TELE 7.48 Increased By ▲ 0.16 (2.19%)
TPLP 12.83 Increased By ▲ 0.07 (0.55%)
TRG 52.81 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 8.46 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
WTL 1.35 Decreased By ▼ -0.04 (-2.88%)
مارکٹس

بھارت کا سونے اور چاندی پر درآمدی ٹیرف 15 فیصد کرنے کا فیصلہ

  • سرکاری احکامات کے مطابق حکومت نے 10 فیصد بنیادی کسٹمز ڈیوٹی اور 5 فیصد ایگریکلچر انفرااسٹرکچر اینڈ ڈیولپمنٹ سیس نافذ کیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

بھارت نے سونے اور چاندی کی درآمدی ڈیوٹی 6 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دی ہے تاکہ بیرون ملک سے قیمتی دھاتوں کی خریداری میں کمی لائی جا سکے اور ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم کیا جا سکے۔

سرکاری احکامات کے مطابق حکومت نے 10 فیصد بنیادی کسٹمز ڈیوٹی اور 5 فیصد ایگریکلچر انفرااسٹرکچر اینڈ ڈیولپمنٹ سیس نافذ کیا ہے، جس کے بعد مجموعی درآمدی ٹیکس 15 فیصد ہو گیا ہے۔

حکام کے مطابق اس اقدام سے دنیا کے دوسرے بڑے قیمتی دھاتوں کے صارف ملک میں طلب متاثر ہونے کا امکان ہے، تاہم اس سے تجارتی خسارہ کم کرنے اور روپے کو سہارا دینے میں مدد مل سکتی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے بھی حال ہی میں عوام سے ایک سال تک سونے کی خریداری سے گریز کرنے کی اپیل کی تھی تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر محفوظ رکھے جا سکیں۔

ماہرین کے مطابق بلند ٹیکسوں سے غیر قانونی اسمگلنگ دوبارہ بڑھنے کا خدشہ ہے، کیونکہ اس سے غیر رسمی مارکیٹ کے منافع میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ بھارت میں سونے کی درآمد تقریباً مکمل طور پر بیرون ملک سے پوری کی جاتی ہے، جس کے باعث حالیہ اقدامات کا عالمی مارکیٹ پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔

Comments

Comments are closed.