BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

کپاس کی فصل کی بحالی کیلئے اسٹیک ہولڈرز سرگرم، ایف پی سی سی آئی میں اعلیٰ سطح اجلاس

  • کپاس کی بحالی کو پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے، سید عاشق حسین کرمانی
شائع اپ ڈیٹ

لاہور میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل آفس میں پاکستان کی گرتی ہوئی کپاس کی فصل کی بحالی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومت اور نجی شعبے کے اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت و لائیو اسٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کپاس کی بحالی کو پنجاب حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ذاتی طور پر اس مقصد کے لیے پرعزم ہیں اور وہ اس معاملے کو وزیر اعظم کے سامنے اٹھانے کے لیے بھی تیار ہیں۔ صوبائی وزیر نے اس شعبے میں زوال کی وجہ فرموں کے منافع میں کمی کو قرار دیا جس نے کاشتکاروں کو زیادہ منافع بخش فصلوں کی طرف راغب کیا۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ، یو بی جی کے سرپرستِ اعلیٰ ایس ایم تنویر اور ریجنل چیئرمین و نائب صدر ایف پی سی سی آئی ذکی اعجاز نے زراعت کے استحکام کے لیے فیڈریشن کی مخصوص فصلوں سے متعلق کمیٹیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ حکام نے پاکستان کی زرعی معیشت میں پنجاب کے مرکزی کردار کو تسلیم کیا، تاہم اس بات پر زور دیا کہ صوبائی سطح پر ہونے والی حالیہ پیش رفت کے باوجود تحقیق، توسیعی خدمات اور کاشتکاروں کی معاونت کے شعبوں میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف