BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

ایس ای سی پی کی 5 بروکریج ہاؤسز کو شریعہ کمپلائنٹ ٹریڈنگ کی اجازت

  • سرمایہ کار اب نئی بروکریج ونڈوز کے ذریعے شریعہ کمپلائنٹ حصص، سکوک اور اسلامی ای ٹی ایف تک براہِ راست رسائی حاصل کر سکیں گے
شائع اپ ڈیٹ

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے پانچ سیکیورٹیز بروکرز کو اسلامی بروکریج ونڈوز فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

پیر کو ریگولیٹر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ان اسلامی بروکریج ونڈوز میں اِن سائٹ سیکیورٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، آپٹیمس کیپٹل مینجمنٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ویلیو اسٹاکس اینڈ کموڈٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز لمیٹڈ اور ڈارسن سیکیورٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں۔ ان ونڈوز کے ذریعے سرمایہ کار اب براہِ راست شریعہ کمپلائنٹ حصص، سکوک اور اسلامی ای ٹی ایف میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

ایس ای سی پی کا موقف تھا کہ اسلامی بروکریج ونڈوز حلال سرمایہ کاری کو فروغ دیں گی۔ مزید برآں ان ونڈوز میں اکاؤنٹ کھولنے والے سرمایہ کاروں کے فنڈز صرف شریعہ کے مطابق سرمایہ کاری کے لیے ہی استعمال کیے جائیں گے۔

ایس ای سی پی نے واضح کیا کہ اسلامی ونڈوز کے لیے علیحدہ اسلامی بینک اکاؤنٹس اور ٹریڈنگ سسٹم استعمال کیے جائیں گے اور ان ونڈوز کے ذریعے صرف شریعہ کمپلائنٹ کمپنیوں کے حصص کی ہی خرید و فروخت ہو سکے گی۔

ریگولیٹر نے یہ بھی بتایا کہ حکومت اسلامی مالیاتی نظام کے فروغ کے لیے مسلسل اصلاحات کر رہی ہے۔

چند روز قبل ایس ای سی پی نے اپنے الیکٹرانک مارگیج رجسٹر (ای ایم آر) میں بھی بڑی ترامیم نافذ کی تھیں۔ ان تبدیلیوں کا مقصد محفوظ قرضہ جات کی فراہمی، کریڈٹ تک رسائی میں بہتری اور پاکستان میں کاروباری و مالیاتی اداروں کے لیے ایک زیادہ موثر ریگولیٹری ماحول کو فروغ دینا ہے۔

Comments

200 حروف