BR100 Increased By (0.12%)
BR30 Increased By (0.28%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 58.16 Decreased By ▼ -1.57 (-2.63%)
BIPL 27.23 Increased By ▲ 0.23 (0.85%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 13.11 Increased By ▲ 0.27 (2.1%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.15 (0.82%)
DGKC 213.66 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
FABL 99.56 Increased By ▲ 0.57 (0.58%)
FCCL 58.06 Increased By ▲ 0.40 (0.69%)
FFL 16.23 Increased By ▲ 0.03 (0.19%)
GGL 23.98 Increased By ▲ 0.18 (0.76%)
HBL 338.16 Increased By ▲ 4.45 (1.33%)
HUBC 213.36 Increased By ▲ 1.93 (0.91%)
HUMNL 10.58 Increased By ▲ 0.06 (0.57%)
KEL 7.43 Decreased By ▼ -0.05 (-0.67%)
LOTCHEM 27.67 Decreased By ▼ -0.32 (-1.14%)
MLCF 102.75 Increased By ▲ 2.10 (2.09%)
OGDC 318.92 Decreased By ▼ -1.37 (-0.43%)
PAEL 43.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.05%)
PIBTL 16.63 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 1.27 (0.47%)
PPL 229.45 Increased By ▲ 0.61 (0.27%)
PRL 70.80 Decreased By ▼ -0.22 (-0.31%)
SNGP 104.58 Increased By ▲ 2.36 (2.31%)
SSGC 27.41 Increased By ▲ 0.73 (2.74%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.08 (-0.93%)
TPLP 15.76 Increased By ▲ 0.65 (4.3%)
TRG 60.29 Increased By ▲ 0.45 (0.75%)
UNITY 11.72 Decreased By ▼ -0.33 (-2.74%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.03 (-2.44%)
دنیا

جرمنی نے امریکا سے ٹوماہاک میزائل خریدنے کی کوششیں دوبارہ شروع کردیں

  • رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جرمن وزیرِ دفاع بورس پسٹوریئس واشنگٹن کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

جرمنی ایک بار پھر امریکا سے ٹوماہاک کروز میزائل خریدنے کی کوششیں تیز کر رہا ہے۔ فنانشل ٹائمز نے اتوار کے روز برلن کی حکمتِ عملی سے آگاہ ذرائع کے حوالے سے یہ رپورٹ شائع کی۔

رپورٹ کے مطابق جرمنی امید کر رہا ہے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کو ٹوماہاک میزائلوں کے ساتھ ان کے ٹائفون گراؤنڈ لانچرز کی فروخت پر آمادہ کر لے گا۔

وائٹ ہاؤس، امریکی محکمہ دفاع اور جرمن وزارتِ دفاع نے اس حوالے سے فوری طور پر رائٹرز کی جانب سے تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جرمن وزیرِ دفاع بورس پسٹوریئس واشنگٹن کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تاکہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے اسلحہ نظام کی خریداری کی تجویز کو دوبارہ فعال کیا جا سکے، جو پہلی بار گزشتہ سال جولائی میں پیش کی گئی تھی۔

امریکا کی جانب سے تاحال اس تجویز پر کوئی باضابطہ جواب سامنے نہیں آیا۔

ذرائع کے مطابق یہ دورہ اس بات سے مشروط ہے کہ آیا بورس پسٹوریئس اپنے امریکی ہم منصب پیٹ ہیگستھ سے ملاقات یقینی بنا پاتے ہیں یا نہیں۔

ٹوماہاک لینڈ اٹیک میزائل ایک طویل فاصلے تک مار کرنے والا کروز میزائل ہے، جو عموماً سمندر سے فائر کیا جاتا ہے اور گہرائی میں موجود اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔

فروری میں پینٹاگون نے کہا تھا کہ اس نے ریتھیون کمپنی کے ساتھ سات سالہ معاہدہ کیا ہے تاکہ ٹوماہاک میزائلوں کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے، کیونکہ ایران کے ساتھ جنگ کے باعث امریکی ذخائر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

Comments

200 حروف