BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 18.48 Increased By ▲ 0.99 (5.66%)
DGKC 187.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.08%)
FABL 93.18 Decreased By ▼ -0.53 (-0.57%)
FCCL 51.13 Decreased By ▼ -0.52 (-1.01%)
FFL 14.41 Decreased By ▼ -0.08 (-0.55%)
GGL 18.80 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 302.29 Decreased By ▼ -1.49 (-0.49%)
HUBC 198.64 Decreased By ▼ -0.32 (-0.16%)
HUMNL 9.68 Decreased By ▼ -0.17 (-1.73%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.25 Increased By ▲ 0.08 (0.31%)
MLCF 90.14 Decreased By ▼ -1.09 (-1.19%)
OGDC 314.62 Increased By ▲ 1.23 (0.39%)
PAEL 34.77 Decreased By ▼ -0.47 (-1.33%)
PIBTL 14.20 Decreased By ▼ -0.51 (-3.47%)
PIOC 234.00 Decreased By ▼ -5.62 (-2.35%)
PPL 220.66 Decreased By ▼ -0.70 (-0.32%)
PRL 90.35 Decreased By ▼ -0.87 (-0.95%)
SNGP 90.36 Decreased By ▼ -0.51 (-0.56%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.36 Decreased By ▼ -0.25 (-3.29%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.46 (-3.66%)
TRG 54.39 Decreased By ▼ -1.40 (-2.51%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

امریکا ایران امن معاہدے کی امید، سونے کی قیمتوں میں اضافہ

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.3 فیصد اضافے کے بعد 4,700.80 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں جمعہ کو معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہفتہ وار بنیاد پر بھی سونا فائدے کی جانب گامزن رہا۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کے بارے میں امید برقرار رہنے اور مہنگائی و شرح سود سے متعلق خدشات میں کمی کے باعث قیمتی دھات کی طلب میں اضافہ دیکھا گیا۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.3 فیصد اضافے کے بعد 4,700.80 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جبکہ رواں ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 1.9 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ امریکی گولڈ فیوچرز برائے جون ڈلیوری 4,709.90 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان جمعرات کو فائرنگ کے تبادلے نے ایک ماہ پرانی جنگ بندی کو سخت آزمائش میں ڈال دیا، تاہم ایران نے کہا کہ صورتحال دوبارہ معمول پر آ گئی ہے جبکہ امریکا نے بھی کشیدگی بڑھانے سے گریز کا عندیہ دیا۔

ادھر امریکی فیڈرل ریزرو بینک آف کلیولینڈ کی صدر بیتھ ہیماک نے کہا کہ غیر یقینی معاشی صورتحال کے باعث مرکزی بینک مستقبل قریب میں شرح سود کو مستحکم رکھ سکتا ہے۔

چین کے مرکزی بینک نے بھی اپریل میں مسلسل 18ویں ماہ سونے کے ذخائر میں اضافہ کیا، جبکہ ہانگ کانگ ایکسچینجز اینڈ کلیئرنگ نے سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر گولڈ فیوچرز دوبارہ متعارف کرانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب سرمایہ کار اب امریکی روزگار رپورٹ کے منتظر ہیں تاکہ رواں سال امریکی مانیٹری پالیسی کی آئندہ سمت کا اندازہ لگایا جا سکے۔

چاندی کی قیمت 0.8 فیصد اضافے سے 79.10 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 0.5 فیصد اضافے سے 2,032.70 ڈالر جبکہ پیلیڈیم 0.1 فیصد اضافے سے 1,482.50 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

Comments

200 حروف