BR100 Decreased By (-0.26%)
BR30 Decreased By (-0.53%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنی کا آسٹریلیا میں آپریشنز بڑھانے کا فیصلہ، نیا ادارہ رجسٹر

  • ادارہ آئی ٹی اور تکنیکی خدمات، تیل و گیس، ٹرانسپورٹ اور انفرااسٹرکچر میں جدید حل فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنی ایوانسیون لمیٹڈ (اے وی این) نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ اس کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ایوانسیون ایف زیڈ ای نے آسٹریلیا میں ایوانسیون پی ٹی وائی لمیٹڈ کے نام سے ایک نئی کمپنی رجسٹر کرالی ہے۔

لسٹڈ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے اپنے نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا ۔

ایوانسیون (اے وی این) نے بتایا کہ نئے ادارے کو آسٹریلین سیکیورٹیز اینڈ انوسٹمنٹ کمیشن کے تحت کارپوریشنز ایکٹ 2001 کے مطابق کوئینز لینڈ میں رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

ایشیا پیسیفک ریجن میں کمپنی کی موجودگی گروپ کے کاروبار پر مثبت اثرات مرتب کرنے اور شیئر ہولڈرز کی ویلیو کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کی راہ ہموار کرتی ہے۔

ایوانسیون پی ٹی وائی لمیٹڈ کے ذریعے کمپنی کا مقصد آٹومیشن، ڈیجیٹلائزیشن اور انڈسٹریل ٹیکنالوجی میں اپنے عالمی تجربے اور ثابت شدہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے متعدد شعبوں میں صارفین کو معاونت فراہم کرنا ہے۔

نیا ادارہ آئی ٹی اور تکنیکی خدمات، تیل و گیس، ٹرانسپورٹ اور انفرااسٹرکچر، تعمیرات، مینوفیکچرنگ، مائننگ اور ماحولیاتی خدمات کے شعبوں میں جدید حل فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔

ایوانسیون (اے وی این) 26 مارچ 2003 کو بطور پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی پاکستان میں قائم کی گئی تھی جسے بعد ازاں منسوخ شدہ کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت 31 مارچ 2008 کو پبلک کمپنی میں تبدیل کر دیا گیا۔

Comments

200 حروف