BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

بجلی کے بلوں پر سبسڈی کی رقم واضح طور پر درج کرنے کا فیصلہ

  • بل پر ایک کیو آر کوڈ پرنٹ کیا جا رہا ہے، صارفین کو اسکین کرکے اپنی رجسٹریشن کروانی ہوگی، بیان
شائع اپ ڈیٹ

وزارت توانائی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اہل صارفین کے ماہانہ بجلی کے بلوں میں فراہم کردہ سبسڈی کی رقم واضح طور پر درج کریں۔

جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے حکومتی سبسڈی کے حوالے سے صارفین کی سہولت کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایسے صارفین جنہیں حکومت کی جانب سے سبسڈی دی جا رہی ہے، ان کے ماہانہ بلوں میں اب واضح طور پر یہ درج ہوگا کہ اس ماہ انہیں کتنی سبسڈی فراہم کی گئی ہے۔

وزارتِ توانائی کے مطابق یہ قدم اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ یہ سبسڈیز اصل حقدار صارفین تک پہنچ سکیں۔

وزارت نے آگاہ کیا کہ بجلی کے بل پر ایک کیو آر کوڈ پرنٹ کیا جا رہا ہے جسے صارفین کو اسکین کرکے اپنی رجسٹریشن کروانی ہوگی۔ اس رجسٹریشن کا مقصد صرف غریب اور بجلی کا کم استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ریلیف کو یقینی بنانا ہے۔

مزید کہا گیا کہ واضح رہے کہ اس کا مطلب کسی بھی صورت میں سبسڈی ختم کرنا نہیں ہے۔

وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس عمل کا مقصد محض وسائل کے درست اور منصفانہ استعمال کو یقینی بنانا ہے۔

عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ سبسڈی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے فراہم کردہ کیو آر کوڈ پر جلد از جلد رجسٹریشن کروائیں۔

مزید بتایا گیا کہ بل میں کسی غلطی یا دیگر مسائل کی صورت میں، صارفین اپنی متعلقہ بجلی کمپنی کے ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

حکومت عوام کی سہولت اور شفافیت کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی سیاسی یا معاشی دباؤ کے باوجود غریبوں کے حقوق کی ادائیگی جاری رکھے گی۔

Comments

200 حروف