مارکٹس
ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز کمی
- برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کا بنچ مارک کنٹریکٹ 38 رنگٹکمی کے بعد 4,541 رنگٹ فی میٹرک ٹن تک گر گیا۔
ملائیشین پام آئل فیوچرز کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے سیشن کے دوران بھی کمی دیکھی گئی جس کی بنیادی وجہ متبادل خوردنی تیلوں کی قیمتوں میں گراوٹ ہے جس نے مارکیٹ پر دباؤ برقرار رکھا۔
تاہم خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے پام آئل کے نرخوں کو مزید نیچے جانے سے تھامے رکھا۔
برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں جولائی کی ترسیل کے لیے پام آئل کا بنچ مارک کنٹریکٹ ابتدائی تجارت کے دوران 38 رنگٹ یا 0.83 فیصد کمی کے بعد 4,541 رنگٹ (1,161.38 ڈالر) فی میٹرک ٹن تک گر گیا۔


Comments