BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

پاکستانی نمک برآمد کنندہ کا ڈیزل پر انحصار کم کرنے کیلئے سولر اسٹوریج سسٹم لگانے کا فیصلہ

  • منصوبے میں 1.44 میگا واٹ کے سولر فوٹو وولٹک (پی وی) سسٹم کی تنصیب شامل ہے
شائع اپ ڈیٹ

صنعتی توانائی میں خود کفالت کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے نمک کی مصنوعات تیار اور برآمد کرنے والے پاکستانی ادارے حب سالٹ نے اپنی تنصیبات پر ہائبرڈ سولر اور بیٹری اسٹوریج سسٹم لگانے کیلئے چین کی کمپنی لی وولٹیک کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

منصوبے میں 1.44 میگا واٹ کے سولر فوٹو وولٹک (پی وی) سسٹم کی تنصیب شامل ہے جسے 2.35 میگا واٹ آور کے بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم کے ساتھ مربوط کیا جائے گا۔

ایک بیان کے مطابق اس منصوبے کیلئے انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن (ای پی سی) کا معاہدہ آپٹیمائزین پرائیویٹ لمیٹڈ کو دیا گیا جو اپنے چینی ٹیکنالوجی پارٹنر لی وولٹیک کے تعاون سے اس پروجیکٹ کی سربراہی کررہا ہے۔

توقع ہے کہ اس اقدام سے کراچی میں قائم اس کمپنی کا درآمدی ڈیزل پر انحصار نمایاں طور پر کم ہوجائے گا۔

حب سالٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسماعیل ستار نے اس منصوبے کو کمپنی کے لیے ایک انقلابی قدم اور وسیع تر صنعتی شعبے کے لیے ایک مثال قرار دیا ہے۔

اسماعیل ستار نے کہا کہ جدید ترین قابلِ تجدید ٹیکنالوجی کو اپنا کر ہم نہ صرف اپنی آپریشنل لچک کو بہتر بنا رہے ہیں، بلکہ پاکستان کے صنعتی شعبے میں ماحول دوست توانائی کو اپنانے کے حوالے سے ایک مثال بھی قائم کر رہے ہیں۔

لی وولٹیک کے ایشیا پیسیفک ڈائریکٹر میکس ما اور آپٹیمائزین کے سی ای او نے بھی ماحول دوست توانائی کے اس منصوبے کی اہمیت پر زور دیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس منصوبے کی مقررہ وقت سے پہلے تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔

پاکستان میں توانائی کے متبادل ذرائع، بالخصوص سولر کی جانب رجحان میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے جو کہ رہائشی اور تجارتی شعبوں میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔

حب سالٹ جو روزانہ 500 ٹن ہمالیائی پنک سالٹ (گلابی نمک) تیار کرتی ہے پہلے مکمل طور پر آف گرڈ تھی اور ڈیزل جنریٹرز پر چلتی تھی، تاہم اب یہ کمپنی ہائبرڈ انرجی ماڈل پر منتقل ہو جائے گی۔ کمپنی کا تخمینہ ہے کہ اس منصوبے سے سالانہ تقریباً 3 لاکھ 60 ہزار لیٹر ڈیزل کی بچت ہوگی۔

ماحولیاتی لحاظ سے بھی یہ منصوبہ خاصی اہمیت کا حامل ہے جس سے سالانہ 2,000 ٹن سے زائد کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی متوقع ہے۔

Comments

200 حروف