BR100 Increased By (0.12%)
BR30 Increased By (0.28%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 58.16 Decreased By ▼ -1.57 (-2.63%)
BIPL 27.23 Increased By ▲ 0.23 (0.85%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 13.11 Increased By ▲ 0.27 (2.1%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.15 (0.82%)
DGKC 213.66 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
FABL 99.56 Increased By ▲ 0.57 (0.58%)
FCCL 58.06 Increased By ▲ 0.40 (0.69%)
FFL 16.23 Increased By ▲ 0.03 (0.19%)
GGL 23.98 Increased By ▲ 0.18 (0.76%)
HBL 338.16 Increased By ▲ 4.45 (1.33%)
HUBC 213.36 Increased By ▲ 1.93 (0.91%)
HUMNL 10.58 Increased By ▲ 0.06 (0.57%)
KEL 7.43 Decreased By ▼ -0.05 (-0.67%)
LOTCHEM 27.67 Decreased By ▼ -0.32 (-1.14%)
MLCF 102.75 Increased By ▲ 2.10 (2.09%)
OGDC 318.92 Decreased By ▼ -1.37 (-0.43%)
PAEL 43.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.05%)
PIBTL 16.63 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 1.27 (0.47%)
PPL 229.45 Increased By ▲ 0.61 (0.27%)
PRL 70.80 Decreased By ▼ -0.22 (-0.31%)
SNGP 104.58 Increased By ▲ 2.36 (2.31%)
SSGC 27.41 Increased By ▲ 0.73 (2.74%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.08 (-0.93%)
TPLP 15.76 Increased By ▲ 0.65 (4.3%)
TRG 60.29 Increased By ▲ 0.45 (0.75%)
UNITY 11.72 Decreased By ▼ -0.33 (-2.74%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.03 (-2.44%)
دنیا

فضائی حدود کی بحالی کے بعد دبئی ایئرپورٹس آپریشنز میں تیزی

  • ایران جنگ کے آغاز پر 28 فروری کو احتیاطی تدابیر کے طور پر عائد کی گئی پابندیاں ختم ہونے کے بعد فضائی ٹریفک معمول پر آ گیا ہے،ایوی ایشن اتھارٹی
شائع اپ ڈیٹ

متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود مکمل طور پر کھلنے کے بعد دبئی ایئرپورٹس کی آپریشنل سرگرمیاں اور پروازیں دوبارہ تیزی سے بحال کی جا رہی ہیں، اور دستیاب روٹس کے مطابق گنجائش میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ یہ بات دبئی ایئرپورٹس کے سی ای او پال گریفتھس نے پیر کے روز کہی۔

یو اے ای کی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ایران جنگ کے آغاز پر 28 فروری کو احتیاطی تدابیر کے طور پر عائد کی گئی پابندیاں ختم ہونے کے بعد فضائی ٹریفک معمول پر آ گیا ہے۔

جنگی صورتحال کے باوجود دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 60 لاکھ سے زائد مسافروں کو ہینڈل کیا، جبکہ 32,000 سے زیادہ پروازوں کی آمد و رفت اور 213,000 میٹرک ٹن سے زائد کارگو منتقل کیا گیا۔ پال گریفتھس کے مطابق دبئی کے ذریعے سفر کی طلب اب بھی مضبوط ہے۔

دنیا کے مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 2026 کی پہلی سہ ماہی میں 18.6 ملین مسافروں کو سنبھالا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 23.4 ملین تھا۔

انہوں نے کہا کہ دبئی کے ذریعے سفر کی طلب برقرار ہے اور ایئرپورٹ بتدریج اپنی گنجائش بڑھانے کے لیے موزوں پوزیشن میں ہے تاکہ ایئر لائنز اور مسافروں کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

یاد رہے کہ جنگ سے قبل اندازہ لگایا گیا تھا کہ رواں سال تقریباً 100 ملین مسافر دبئی ایئرپورٹ سے سفر کریں گے، تاہم فضائی حدود کی بندش سے یہ ہدف متاثر ہوا۔

Comments

200 حروف