BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

پارما کو شکست دے کر انٹر میلان اطالوی فٹ بال لیگ کا چیمپئن بن گیا، شہر میں جشن کا سماں

  • سان سیرو اسٹیڈیم میں میچ کے اختتام کی سیٹی بجتے ہی پیازا ڈیل ڈومو کا چوک نیلے اور سیاہ لباس میں ملبوس مداحوں سے بھر گیا
شائع اپ ڈیٹ

انٹر میلان کی جانب سے پارما کے خلاف 0-2 کی فتح کے ساتھ ہی سیری اے کا ٹائٹل اپنے نام کرنے پر پورے میلان میں جشن کا سماں پیدا ہو گیا اور ہزاروں کی تعداد میں حامی سڑکوں پر نکل آئے۔

قریبی سان سیرو اسٹیڈیم میں میچ کے اختتام کی آخری سیٹی بجتے ہی پیازا ڈیل ڈومو کا تاریخی چوک نیلے اور سیاہ لباس میں ملبوس مداحوں سے بھر گیا، جبکہ فلیئرز اور آتش بازی نے رات کے آسمان کو روشن کر دیا۔

یہ پُرجوش ماحول گزشتہ سال کے بالکل برعکس تھا، جب مداحوں کو دوہرے صدمے کا سامنا کرنا پڑا تھا، ایک طرف آخری دن نیپولی کے ہاتھوں لیگ ٹائٹل سے محرومی اور دوسری طرف چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پیرس سینٹ جرمین کے ہاتھوں 0-5 کی عبرتناک شکست۔

انٹر میلان کے ایک مداح فیبیو نے جذبات پر قابو پاتے ہوئے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، ان تمام لوگوں کے باوجود جنہوں نے شروع سے آخر تک ہمیں بددعا دی، جیت انٹر کی ہی ہوئی۔ یہ شاندار ہے اور پچھلے سال کے اختتام کے مقابلے میں اس سال ہم ہر خوشی کے حقدار ہیں۔

جشن کے دوران بہت سے مداحوں کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو دیکھے گئے۔ ایک اور مداح فیڈریکو کا کہنا تھا کہ ہم اس جیت کے مکمل حقدار تھے۔ سیزن کے آغاز میں لیگ کافی مشکل تھی اور مقابلہ برابر کا تھا لیکن آخر میں سب نے دیکھ لیا کہ کس کے پاس بہترین ٹیم تھی، کس میں ہمت تھی اور کس نے سب سے زیادہ گول کیے۔ دوسرے کلبوں کے مقابلے میں ہمارا گول ڈفرنس تقریباً دوگنا تھا، حقیقت میں کوئی مقابلہ تھا ہی نہیں۔

توقع ہے کہ یہ جشن 13 مئی کو ہونے والے ’کوپا اٹالیا‘ کے فائنل تک جاری رہے گا، جہاں لازیو کی ٹیم انٹر میلان کے ’ڈومیسٹک ڈبل‘ (ایک ہی سیزن میں دو بڑے ٹائٹل) کی راہ میں حائل ہے۔

Comments

200 حروف