BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

وافر چینی کی برآمد سے تجارتی خسارے میں کمی آئے گی، لاہور چیمبر

  • خلیجی ممالک کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان کو اپنی برآمدات میں اضافہ کرنا چاہیے، فہیم الرحمن سہگل
شائع اپ ڈیٹ

لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا ہے کہ اضافی چینی کی برآمد سے پاکستان کے تجارتی خسارے میں کمی واقع ہو گی، چیمبر میں انہوں نے کہا یہ فوڈ سیکورٹی کا مسئلہ ہے ۔

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے شوگر انڈسٹری کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مقامی چینی کی ضروریات پوری ہونے کے بعد سرپلس چینی کو برآمد کر دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان کو اپنی برآمدات میں اضافہ کرنا چاہیے۔ وہاں اشیائے خورونوش کی بہت زیادہ طلب ہے کیونکہ وہ ممالک اپنی غذائی ضروریات درآمدات کے ذریعے پوری کرتے ہیں۔

فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ حکومت کو اس امر کی ترجیح دینی چاہیے کہ ملکی ضروریات سے زائد چینی کو برآمد کر کے پاکستان کیلئے بیش قیمت غیر ملکی زرِمبادلہ حاصل کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں گنے کی بمپر فصل کی پیداوار ہوئی ہے اور اس حوالے سے چینی کو زیادہ دیر تک اسٹاک نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے علاوہ پاکستان کا تجارتی خسارہ بھی بہت زیادہ بڑھ چکا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی برآمدات 8 فیصد تک کم ہو گئی ہیں جبکہ درآمدات 6.5 فیصد بڑھ چکی ہیں تو اس تجارتی خسارہ کو کم کرنے کیلئے اگر چینی برآمد ہوتی ہے تو مقامی ضروریات پوری کرنے کے بعد سرپلس چینی کو ضرور برآمد کیا جانا چاہئے۔


Comments

200 حروف