BR100 Decreased By (-0.95%)
BR30 Decreased By (-1.6%)
KSE100 Decreased By (-0.82%)
KSE30 Decreased By (-0.83%)
BAFL 56.50 Decreased By ▼ -0.37 (-0.65%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.06 Decreased By ▼ -0.29 (-0.96%)
CNERGY 12.90 Decreased By ▼ -0.22 (-1.68%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.99 Decreased By ▼ -4.46 (-2.32%)
FABL 93.89 Decreased By ▼ -0.25 (-0.27%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.48 Decreased By ▼ -0.24 (-1.63%)
GGL 19.00 Decreased By ▼ -0.56 (-2.86%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 199.00 Decreased By ▼ -2.42 (-1.2%)
HUMNL 9.99 Decreased By ▼ -0.17 (-1.67%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.11 Decreased By ▼ -0.35 (-1.32%)
MLCF 90.90 Decreased By ▼ -2.26 (-2.43%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -3.73 (-1.18%)
PAEL 35.10 Decreased By ▼ -0.53 (-1.49%)
PIBTL 14.68 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 238.50 Decreased By ▼ -4.71 (-1.94%)
PPL 220.99 Decreased By ▼ -5.92 (-2.61%)
PRL 90.85 Decreased By ▼ -2.17 (-2.33%)
SNGP 90.55 Decreased By ▼ -1.29 (-1.4%)
SSGC 23.21 Decreased By ▼ -0.60 (-2.52%)
TELE 7.52 Decreased By ▼ -0.28 (-3.59%)
TPLP 12.55 Decreased By ▼ -0.42 (-3.24%)
TRG 56.15 Decreased By ▼ -0.41 (-0.72%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ایف پی سی سی آئی کا پنجاب انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس واپس لینے کا مطالبہ

  • سیس نے کاروباری برادری پر غیر ضروری مالی بوجھ ڈال دیا ہے، عاطف اکرام شیخ
شائع اپ ڈیٹ

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے 0.9 فیصد پنجاب انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس (پی آئی ڈی سی) کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سمیت دیگر اعلیٰ صوبائی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ اس لیوی (ٹیکس) کو بغیر کسی تاخیر کے ختم کریں۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ اس سیس نے کاروباری برادری پر غیر ضروری مالی بوجھ ڈال دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کسٹمز کلیئرنس کے آپریشنز کو کراچی سے پنجاب منتقل کیا جائے جس کے لیے صوبے کی آٹھ بڑی حد تک غیر فعال ڈرائی پورٹس کو دوبارہ بحال کیا جائے جن میں سے تین براہِ راست ریلوے ٹریک سے منسلک ہیں۔ انہوں نے اس موقف پر زور دیا کہ ان سہولتوں کو فعال کرنے سے کاروباری لاگت میں کمی آئے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے مشاہدہ کیا کہ سڑک کے ذریعے نقل و حمل کے مقابلے میں ریل کارگو زیادہ سستا ہے اور اس سے تاجروں کے لیے ڈیمریج چارجز میں نمایاں کمی ہو سکتی ہے۔ فیڈریشن نے سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی حکومتوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے صوبوں میں عائد اسی طرح کے ٹیکسز ختم کریں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف