BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

حکومت کا اے آئی کے فروغ پر زور، این آئی سی کے ذریعے اسٹارٹ اپس، روزگار اور سرمایہ کاری میں اضافہ

  • ہم اپنے اسٹارٹ اپس کو بین الاقوامی مواقع اور منڈیوں سے جوڑنے کے لیے پرعزم ہیں، ضرار ہشام
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اپنے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو ضم کرنے کی کوششوں کو تیز کررہا ہے جس کے تحت وزارتِ آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے کاروباری افراد پر زور دیا ہے کہ وہ پیداواری صلاحیت، کارکردگی اور عالمی سطح پر مسابقت کو بہتر بنانے کے لیے اے آئی پر مبنی حل اپنائیں۔

یہ ریمارکس وفاقی سیکرٹری برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن ضرار ہشام خان نے نیشنل انکیوبیشن سینٹر (این آئی سی) کراچی کی تقریبِ تقسیمِ اسناد کے دوران دیے۔ این آئی سی کراچی، وزارتِ آئی ٹی اور ٹیلی کام کے تحت اگنائٹ کا ایک اقدام ہے جہاں اس موقع پر اپنے 13 ویں کوہورٹ (گروپ) کے 28 اسٹارٹ اپس کی گریجویشن مکمل ہوئی۔

ضرار ہشام نے کہا کہ این آئی سی کراچی میں گریجویشن کی یہ تقریب ہمارے کاروباری افراد کی محنت اور پختہ ارادے کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت کے عالمی پروگرامز اور مسلسل تعاون کے ذریعے ہم اپنے اسٹارٹ اپس کو بین الاقوامی مواقع اور منڈیوں سے جوڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ساتھ ہی فاؤنڈرز کو چاہیے کہ وہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، بالخصوص اے آئی کو اپنائیں۔ اے آئی سیکھنا اور اسے کاروباری ماڈلز میں شامل کرنا پیداواری صلاحیت، کارکردگی اور عالمی مسابقت کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا۔

اپنے قیام کے بعد سے این آئی سی کراچی نے 440 سے زائد اسٹارٹ اپس کی سرپرستی کی ہے، 10 لاکھ سے زائد ملازمتیں پیدا کیں، 12 ارب روپے سے زائد کی آمدنی حاصل کی اور 13 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری اکٹھی کی۔ یہ مرکز نئے کاروبار کو انکیوبیشن، رہنمائی ، قانونی و مالیاتی مشاورت، سرمایہ کاروں تک رسائی، اور فن ٹیک، صنعتی آٹومیشن اور میڈیا کے شعبوں میں جدید لیبارٹریز فراہم کرتا ہے۔

این آئی سی کراچی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سید اظفر حسین نے تقریبِ تقسیمِ اسناد سے خطاب کرتے ہوئے اس سنگِ میل کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ این آئی سی کراچی ان اسٹارٹ اپس کو یہ اہم سنگِ میل عبور کرتے دیکھ کر فخر محسوس کر رہا ہے۔ ان کے اس پورے سفر کے دوران فراہم کی جانے والی مسلسل رہنمائی اور تعاون نے ان کی ترقی کو نکھارنے اور انہیں مارکیٹ کے لیے تیار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

جیسے جیسے یہ اسٹارٹ اپس گریجویشن مکمل کر رہے ہیں، ہم پاکستان کے انکیوبیشن منظرنامے میں ایک صفِ اول کی قوت کے طور پر اپنے کردار کے لیے پرعزم ہیں اور ملک بھر میں اختراعی کاروباری افراد کی اگلی نسل کو بااختیار بنانے اور ان کے معیار کو بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ این آئی سی کراچی نے اگنائٹ اور وزارتِ آئی ٹی کے اشتراک سے کامیابی کے ساتھ ایک ایسا ماحول فراہم کیا ہے جو انٹرپرینیور شپ اور جدت طرازی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ این آئی سی کراچی پاکستان کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی حمایت کے لیے پرعزم ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہم پاکستانی اسٹارٹ اپس کو بااختیار بنائیں، جدت طرازی کو مہمیز دیں اور ملک کی مجموعی معاشی خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

اگنائٹ کے جنرل منیجر پروجیکٹس بلال عباسی نے کوہورٹ 13 کی گریجویشن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم مسلسل ترقی کررہا ہے اور عالمی سطح پر اس کی شناخت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بڑے شہروں میں قائم اگنائٹ کے نیشنل انکیوبیشن سینٹرز جدت اور کاروبار کے لیے مضبوط پلیٹ فارم بن چکے ہیں جو اسٹارٹ اپس کو عملی اور مارکیٹ کے لیے تیار حل تیار کرنے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔

عباسی نے مزید کہا کہ کوہورٹ 13 کے گریجویٹ ہونے والے اسٹارٹ اپس اس پیش رفت کی عکاسی کرتے ہیں، جو منظم رہنمائی ، فنڈنگ کے مواقع تک رسائی اور صنعت کے ساتھ مضبوط روابط کے اثرات کو ظاہر کرتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ این آئی سیز اسٹارٹ اپس کو کاروبار وسیع کرنے، بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے اور پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت و مجموعی معاشی خوشحالی میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ ایسے اختراعی اور برآمدی بنیادوں پر مبنی منصوبے تیار کر رہے ہیں جو ملازمتیں پیدا کرتے ہیں، سرمایہ کاری کو راغب کرتے ہیں اور ملک کی طویل مدتی معاشی ترقی کو مضبوط بناتے ہیں۔

تقریب میں اسٹارٹ اپس کے بانیوں نے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا جنہوں نے اپنے کاروباری سفر، اہم سنگ میل اور کامیابی کی کہانیاں شیئر کیں۔

Comments

200 حروف