دنیا
امریکی فوج کا کیریبین میں ایک اور کشتی پر حملہ، 3 افراد ہلاک
- یہ کشتی کیریبین میں منشیات کی اسمگلنگ کے معروف راستوں پر سفر کر رہی تھی، امریکی فوج
امریکی فوج کی جنوبی کمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک حملے کی ایک ویڈیو جاری کی جس میں سمندر میں کھلے پانی پر چلنے والی ایک چھوٹی کشتی پر دھماکے کو دکھایا گیا ہے۔
جنوبی کمان کے مطابق یہ کشتی کیریبین میں منشیات کی اسمگلنگ کے معروف راستوں پر سفر کر رہی تھی۔
ایک اعلیٰ امریکی دفاعی اہلکار کے مطابق، امریکی فوج اب تک منشیات کی اسمگلنگ کرنے والی کشتیوں پر 45 حملوں کے دوران 157 افراد کو ہلاک کر چکی ہے، جنہیں منشیات کے نیٹ ورکس کے ارکان یا ان سے وابستہ افراد قرار دیا گیا ہے۔


Comments