کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 500 روپے کا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 45 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 837 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 45 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 837 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 ہزار 500 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 6 ہزار 62 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 858 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 33 ہزار866 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 3300 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 1 ہزار 562 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 118 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 562 روپے ہوگئی۔


Comments