BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ

  • یورو کی قدر 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 1.1684 ڈالر رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ 0.5 فیصد گر کر 1.3398 ڈالر تک آ گیا
شائع اپ ڈیٹ

امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات ناکام ہونے اور آبنائے ہرمز میں امریکی بحری ناکہ بندی کے اعلان کے بعد عالمی کرنسی مارکیٹ میں خطرے سے بچاؤ کی طلب بڑھ گئی ہے، جس کے باعث امریکی ڈالر مضبوط ہو گیا ہے اور بیشتر بڑی کرنسیاں دباؤ کا شکار ہیں۔

ابتدائی ایشیائی تجارتی سیشن میں ڈالر نے وسیع پیمانے پر اضافہ ریکارڈ کیا کیونکہ سرمایہ کاروں نے بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی کے باعث محفوظ سرمایہ کاری کی طرف رجحان اختیار کیا۔ یورو کی قدر 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 1.1684 ڈالر رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ 0.5 فیصد گر کر 1.3398 ڈالر تک آ گیا۔

آسٹریلوی ڈالر 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 0.7030 ڈالر اور نیوزی لینڈ ڈالر 0.4 فیصد کم ہو کر 0.5816 ڈالر پر آ گیا۔ ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں اس وقت رسک آف ماحول غالب ہے، جس کے باعث سرمایہ کار محفوظ کرنسیوں کی طرف جا رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد امریکی بحریہ آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی شروع کرے گی، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق یہ اقدام تمام ایرانی بندرگاہوں کی طرف جانے اور وہاں سے آنے والی بحری ٹریفک پر لاگو ہوگا۔

اسی دوران امریکی ڈالر انڈیکس تقریباً مستحکم رہتے ہوئے 99.056 کی سطح پر رہا، جو اپریل کے بعد بلند ترین سطح کے قریب ہے۔ جاپانی ین کے مقابلے میں ڈالر 0.4 فیصد بڑھ کر 159.83 ین تک پہنچ گیا، جبکہ جاپانی بانڈز کی پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

ادھر یورپ میں ہنگری کی کرنسی فورنٹ میں بھی غیر معمولی تیزی دیکھی گئی، جب اتوار کے انتخابات میں وکٹر اوربان کی حکومت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس پیش رفت کے بعد کرنسی کی قدر میں 1.8 فیصد اضافہ ہوا اور یورو کے مقابلے میں بھی مضبوطی ریکارڈ کی گئی، کیونکہ سرمایہ کاروں کو توقع ہے کہ یورپی یونین کے فنڈز کی بحالی سے معیشت کو سہارا ملے گا۔

Comments

200 حروف