BR100 Decreased By (-0.15%)
BR30 Decreased By (-0.44%)
KSE100 Decreased By (-0.09%)
KSE30 Decreased By (-0.01%)
BAFL 56.48 Increased By ▲ 0.01 (0.02%)
BIPL 24.76 Increased By ▲ 0.13 (0.53%)
BOP 29.95 Decreased By ▼ -0.17 (-0.56%)
CNERGY 12.78 Decreased By ▼ -0.20 (-1.54%)
DFML 18.22 Increased By ▲ 0.73 (4.17%)
DGKC 188.01 Increased By ▲ 0.79 (0.42%)
FABL 93.30 Decreased By ▼ -0.41 (-0.44%)
FCCL 51.67 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.85 Decreased By ▼ -0.19 (-1%)
HBL 303.00 Decreased By ▼ -0.78 (-0.26%)
HUBC 199.50 Increased By ▲ 0.54 (0.27%)
HUMNL 9.73 Decreased By ▼ -0.12 (-1.22%)
KEL 6.02 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 26.26 Increased By ▲ 0.09 (0.34%)
MLCF 91.20 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
OGDC 314.80 Increased By ▲ 1.41 (0.45%)
PAEL 34.99 Decreased By ▼ -0.25 (-0.71%)
PIBTL 14.30 Decreased By ▼ -0.41 (-2.79%)
PIOC 238.00 Decreased By ▼ -1.62 (-0.68%)
PPL 220.09 Decreased By ▼ -1.27 (-0.57%)
PRL 90.30 Decreased By ▼ -0.92 (-1.01%)
SNGP 91.11 Increased By ▲ 0.24 (0.26%)
SSGC 23.21 Decreased By ▼ -0.09 (-0.39%)
TELE 7.43 Decreased By ▼ -0.18 (-2.37%)
TPLP 12.15 Decreased By ▼ -0.41 (-3.26%)
TRG 54.60 Decreased By ▼ -1.19 (-2.13%)
UNITY 7.97 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ

  • کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی معمولی بہتری سے 279.01 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی معمولی بہتری سے 279.01 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 279.02 روپے پر بند ہوئی تھی۔

مزید برآں جمعہ کو ڈالر جنوری کے بعد اپنی سب سے بڑی ہفتہ وار گراوٹ کی جانب گامزن تھا، کیونکہ خلیج میں جنگ بندی برقرار رہنے اور تیل کی بحری ترسیل دوبارہ شروع ہونے کی امید کے باعث دیگر کرنسیوں کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

یورو رواں ہفتے اپنی 200 روزہ اوسط ایوریج کو عبور کرتے ہوئے 1.1690 ڈالر پر ٹریڈ کررہا تھا۔

خطرات کے حوالے سے حساس آسٹریلوی اور نیوزی لینڈ ڈالرز امریکی ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 3 فیصد ہفتہ وار اضافے کی جانب گامزن ہیں، جس میں آسٹریلوی ڈالر 70 سینٹ سے کچھ اوپر اور نیوزی لینڈ کا ’کیوی‘ ڈالر 0.5847 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

پاؤنڈ اسٹرلنگ کی قدر میں بھی رواں ہفتے 1.8 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور یہ اپنی 200 روزہ اوسط متحرک سے اوپر 1.3424 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

عالمی سطح پر جمعہ کو تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں برینٹ کروڈ کے سودے 58 سینٹ یا 0.60 فیصد اضافے کے ساتھ 96.50 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے۔

اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے بھی 49 سینٹ یا 0.50 فیصد اضافے کے ساتھ 98.36 ڈالر فی بیرل پر رہے۔

تاہم اس پورے ہفتے کے دوران دونوں کنٹریکٹس کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 11 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جو جون 2025 کے بعد کی سب سے بڑی ہفتہ وار گراوٹ ہے۔

Comments

200 حروف