BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

افغانستان میں بارش اور قدرتی آفات سے 148 افراد جاں بحق

  • جنوبی ایشیائی ملک میں 26 مارچ سے ہونے والی شدید بارشوں نے ہولناک سیلابی صورتحال پیدا کردی ہے
شائع اپ ڈیٹ

افغانستان کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ جمعرات کو مزید خراب موسمی حالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ یہ وارننگ ان سیلابوں، زلزلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سامنے آئی جن کے نتیجے میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 148 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

جنوبی ایشیائی ملک میں 26 مارچ سے ہونے والی شدید بارشوں نے ہولناک سیلابی صورتحال پیدا کردی ہے جس کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں گھر اور عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں۔

گزشتہ ہفتے ہندوکش کے علاقے میں آنے والے 5.9 شدت کے زلزلے نے جنگ زدہ ملک کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔

طالبان انتظامیہ کے نائب ترجمان حمد اللہ فطرت نے بدھ کی رات گئے بتایا کہ 26 مارچ سے اب تک شدید بارشوں، سیلاب، زلزلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 148 افراد جاں بحق، 216 زخمی اور 8 لاپتہ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر 1,149 گھر تباہ ہوئے ہیں جبکہ سڑکوں اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جس سے 7,500 سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ نے افغانستان اور پڑوسی ملک پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے جو شدید موسم اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے سب سے زیادہ خطرے کا شکار ہیں۔

پہاڑوں میں گھرے ہونے کی وجہ سے افغانستان میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔

گزشتہ ماہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی شدید بارشوں کے نتیجے میں 14 بچوں سمیت کم از کم 17 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ رائٹرز کی تصاویر میں پڑوسی صوبے بلوچستان میں اچانک آنے والے سیلاب (فلیش فلڈ) کے باعث سڑکوں کو بہتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

نومبر میں جاری ہونے والی اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں بھی اسی طرح زلزلوں، سیلابوں اور خشک سالی نے افغانستان میں 8 ہزار گھروں کو تباہ کیا اور عوامی خدمات کے نظام پر ان کی استطاعت سے زیادہ بوجھ ڈالا۔

Comments

200 حروف