BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.71%)
KSE100 Increased By (0.58%)
KSE30 Increased By (0.65%)
BAFL 58.65 Increased By ▲ 0.21 (0.36%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.25 (0.99%)
BOP 34.23 Increased By ▲ 0.24 (0.71%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 197.81 Increased By ▲ 4.84 (2.51%)
FABL 89.78 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 53.80 Increased By ▲ 0.97 (1.84%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.95 Increased By ▲ 0.98 (5.17%)
HBL 286.00 Increased By ▲ 0.50 (0.18%)
HUBC 215.78 Increased By ▲ 1.40 (0.65%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.07 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
LOTCHEM 27.59 Decreased By ▼ -0.30 (-1.08%)
MLCF 87.90 Increased By ▲ 1.39 (1.61%)
OGDC 324.25 Increased By ▲ 4.29 (1.34%)
PAEL 39.95 Increased By ▲ 0.53 (1.34%)
PIBTL 17.32 Increased By ▲ 0.65 (3.9%)
PIOC 273.90 Increased By ▲ 7.84 (2.95%)
PPL 233.49 Increased By ▲ 5.31 (2.33%)
PRL 34.98 Increased By ▲ 0.30 (0.87%)
SNGP 99.70 Increased By ▲ 0.52 (0.52%)
SSGC 27.20 Increased By ▲ 0.60 (2.26%)
TELE 8.57 Increased By ▲ 0.29 (3.5%)
TPLP 8.78 Increased By ▲ 0.56 (6.81%)
TRG 71.50 Increased By ▲ 1.79 (2.57%)
UNITY 11.66 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی ) نے ملک میں مائیکرو فنانس، چھوٹے کاروبار، زراعت کے شعبے میں شریعہ کمپلائنٹ اسلامک فنانس کی فراہمی کیلئے کریڈٹ رسک شیئرنگ پراڈکٹ متعارف کروا دی ہے۔

بیان کے مطابق نیشنل کریڈٹ گارنٹی کمپنی لمیٹڈ کی تیار کرڈہ ڈیجیٹل رسک شئیرنگ پراڈکٹ روایتی کریڈٹ گارنٹی کا متبادل پیش کرتی ہے جس میں مالیاتی اداروں کے مابین رسک کی شیئرنگ کا ماڈل اپنایا گیا ہے۔

اس نظام کے تحت شریک ادارے عطیہ (تبرع) کی بنیاد پر قائم ایک مشترکہ فنڈ میں حصہ ڈالتے ہیں جسے نیشنل کریڈٹ گارنٹی کمپنی بطور وکالہ ایجنٹ (وکیل) منظم کرتا ہے۔

قرض کے ڈیفالٹس کی صورت میں نقصانات اسی فنڈ سے پورے کیے جاتے ہیں جس سے بغیر کسی یقینی منافع کے حقیقی رسک میں شیئرنگ ممکن ہوتی ہے۔رسک کی یہ شئیرنگ سے کمپنی کے کریڈٹ کا رسک کم ہوتا ہے جبکہ فنانس کی دستیابی میں اضافہ اور ریگولیٹری شریعہ کمپلائنس کی تعمیل کو یقینی بناتی ہے۔

ایس ای سی پی کی شریعہ ایڈوائزری کمیٹی نے اس ڈھانچے کا جائزہ لے کر اس پراڈکٹ کی منظوری دی ہے ۔

کمیٹی نے مؤثر نفاذ کے لیے گورننس اور دستاویزی نظام کو مزید مضبوط بنانے کی بھی سفارشات دیں ہیں۔ اس رسک شئیرنگ سے چھوٹے کاروبار ، زراعت اور دیگر میڈیم انٹر پرائزیز کے لیے مالیاتی سہولتوں تک رسائی میں اضافہ ہوگا، ملک میں مالیاتی شمولیت کو بڑھاتے ہوئے پاکستان میں اسلامی مالیاتی نظام کو مستحکم کرے گا۔

ایس ای سی پی ، سپریم کورٹ کی ہدایات اور حکومت پاکستان کے ملک کو بتدریج سود سے پاک مالیاتی نظام کے قیام کے احکامات کی روشی میں مسلسل اصلاحات اور اقدامات کر رہا ہے۔


Comments

200 حروف