کھیل
نائٹ کلب تنازع: بروک اور بیتھل کو وارننگ، جوش ٹنگ کے خلاف کارروائی ختم
- دونوں نے پیشہ ورانہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تسلیم کر لی، کرکٹ ریگولیٹر
انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان ہیری بروک اور آل راؤنڈر جیکب بیتھل کو گزشتہ سال کے آخر میں نیوزی لینڈ میں ایک نائٹ کلب کے باؤنسر کے ساتھ تلخ کلامی (جھگڑے) کی تحقیقات کے بعد آزاد کرکٹ ریگولیٹر کی جانب سے وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا ہے۔
بروک جنہوں نے شروع میں کہا تھا کہ ویلنگٹن میں ایک نائٹ کلب میں داخلے سے روکے جانے کے بعد وہ اس جھگڑے میں اکیلے تھے، جنوری میں اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو بچانے کے لیے جھوٹ بولا تھا۔
ریگولیٹر نے کہا کہ بروک اور بیتھل دونوں نے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے پیشہ ورانہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی۔
اس واقعے کے دوران فاسٹ بولر جوش ٹنگ بھی وہاں موجود تھے۔ ریگولیٹر نے مزید کہا جوش ٹنگ کے حوالے سے ریگولیٹر کی جانب سے مزید کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔


Comments